?️
سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔
رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے ساتھ شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے، فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ جھڑپیں چھ محاذوں پر ہو رہی ہیں اور یہ کہ انصار اللہ فورسز مأرب کے شمال مغرب میں کسارہ محاذپر پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہیں جہاں جھڑپوں میں مستعفی یمنی حکومت کی فورسز کے 32 ارکان اور ان کے ساتھ مل کر لڑنے والے قبائل مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
یادرہے کہ اس سے قبل صنعا کے فوجی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ یمنی فورسز اورعوامی کمیٹیوں نے الزور گاؤں کے پیچھے حملہ آور سعودی اتحاد سے وابستہ فورسز اور مستعفی یمنی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن اور جھڑپوں کے بعد علاقے کے الروضہ گاؤں کو آزاد کرالیا تا کہ وہ جبل البلق کے مرکزی پہاڑی علاقوں کے سات ساتھ مأرب ڈیم کے وسطی اور جنوب مشرقی ساحلوں تک پہنچ سکیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیاں الجبلیہ علاقہ کواپنے کنٹرول میں کرنے کے علاوہ حملہ آور سعودی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کے بعد گذشتہ دو دنوں میں شمال کی طرف سے مأرب ڈیم پر اپنا کنٹرول بڑھانے میں کامیاب رہی ہیں نیزیہ بھی رپورٹ ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی اتحادیوں کے جنگجوؤں نے یمن کے مأرب صوبے میں واقع الکسارہ علاقے کو متعدد باراپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے،تاہم ان کا یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے سامنے ٹکنا کافی مشکل لگ رہا ہے کیوں یمنی فوج کہہ چکی ہے کہ دشمن کچھ بھی کر لے ہم مأرب کو وطن میں آغوش میں واپس لا کر ہی دم لیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک
جون
بھارت کبھی ہمارے ساتھ متحد نہیں ہوگا: امریکہ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارت ایک
اگست
غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں
جون
’لاپتا‘ ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو اسمگلنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
?️ 15 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے ایک ہفتے قبل لاپتا ہونے والے
جولائی
وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی تحریر
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ایران
جون
سندھ: ماہ رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی
?️ 3 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں فی الحال کورونا کےحوالے سے صورت حال کنٹرول
اپریل
شمالی کوریا کا ایٹمی ملک ہونے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے حال ہی میں منظور کیے گئے ایک قانون
ستمبر
افغانستان میں جنگ کی مہلک میراث؛ بارودی سرنگیں اب بھی جان لیوا
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں پرانی جنگوں کی باقیات یعنی
جولائی