?️
سچ خبریں: بھارتی حکومت نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کو بھی پاکستانی فلمیں، ڈرامے، پوڈکاسٹ، گانے اور دیگر مواد دکھانے سے روک دیا۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے 8 مئی کو جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو ہر طرح کا پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی مواد کو دکھانا قومی سلامتی کے خلاف ہے، اس لیے پڑوسی ملک کے ہر طرح کے شوبز مواد کو فوری طور پر دکھانا بند کردیا جائے۔
بھارت نے اپنے ملک میں چلنے والے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد نہ دکھانے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹ فلیکس جیسے عالمی ادارے بھی بھارتی حکومت کے قوانین ماننے کے پابند یا نہیں، تاہم ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس سمیت دیگر عالمی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کسی طرح کا پاکستانی مواد بھارت میں نہیں دکھائیں گے۔
بھارت میں زیادہ تر چلنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز ملٹی نیشنل ہیں، تاہم متعدد بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ بھی پاکستانی مواد نشر کرتی ہیں، کیوں کہ پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد دکھانے کی پابندی سے قبل بھارتی حکومت نے نیوز چینلز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤںٹس سمیت ڈراما چینلز کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگا دی تھی۔
علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے متعدد شوبز شخصیات، گلوکاروں، کھلاڑیوں اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کر رکھا ہے۔
بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری پر پابندیاں لگانا شروع کرتے ہوئے حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے، جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔
بعد ازاں جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف علاقوں میں حملے کرکے 26 افراد کو شہید کردیا تھا جب کہ 8 مئی کی صبح اور دوپہر کو بھی بھارت نے پاکستان میں ڈرون بھیجے، جنہیں پاک فوج نے گرادیا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے 2023 انتخابات کی تیاری شروع کر لی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
دسمبر
ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی میزائلوں کے ذخیرے میں نمایاں کمی کا اعتراف
?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:نیوز چینل سی این این نے امریکی ذرائع اور حکام
اپریل
صیہونی ریاست کی جانب سے لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے ایک بار پھر لبنان کی خودمختاری اور
مئی
وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا
?️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی
فروری
گوگل کا ایک اور سرویس بند کرنے کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے
اکتوبر
صہیونی-امریکی قیدی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو پیغام
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی قیدی، جو امریکی شہریت بھی رکھتا ہے، نے ڈونلڈ
دسمبر
امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے
مئی
چار بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے ٹارگٹڈ امداد کے پردے کے پیچھے: ترقیاتی ٹول یا معاشی اثرورسوخ؟
?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے اہم میکانزم میں سے ایک
دسمبر