?️
سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے 10 یمنی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ امریکی فوجیوں نے اپنا انسانی اور اخلاقی فرض ادا کرنے والی یمنی بحریہ کی 3 کشتیوں پر حملہ کرکے ان فورسز کے 10 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی دشمن اپنے جرم کا نتیجہ دیکھے گا،بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کی حمایت کے لیے امریکی دشمن کی نقل و حرکت یمن کو فلسطین کی حمایت اور مدد کے اپنے فرض کو پورا کرنے سے نہیں روکے گی۔
سریع نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے خطرناک اقدامات میں حصہ نہ لیں کیونکہ اس اقدام کے منفی نتائج ہوں گے جو سب کو متاثر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: مال بردار جہاز "Maersk Hangzhou” جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف بڑھ رہا تھا، کے خلاف فوجی آپریشن مناسب بحری میزائلوں سے کیا گیا۔
یہ کارروائی جہاز کے اسٹیئرنگ عملے کی جانب سے یمنی بحریہ کی جانب سے بھیجے گئے انتباہی پیغامات کا منفی جواب دینے کے بعد کی گئی۔
سریع نے کہا کہ اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف بڑھنے والے بحری جہازوں کے گزرنے کو روکنے کے حوالے سے ہم نے پچھلے بیانات میں جو اعلان کیا تھا اس پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقبوضہ فلسطین کے علاوہ تمام مقامات پر جہاز رانی کے جاری رہنے پر اصرار کرتے ہیں نیز دنیا کے تمام ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بحیرہ احمر میں جنگ بھڑکانے کے امریکہ کے منصوبوں کا ساتھ نہ دیں۔
مزید پڑھیں : مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ ہم اپنے ملک اور عوام پر کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، ہم اپنے ملک کے لوگوں اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو بتاتے ہیں کہ وہ امریکہ کے تناؤ کا سامنا کرنے کے لیے تمام آپشنز پر عمل درآمد کے لیے چوکنا اور پوری طرح تیار رہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے سر توڑ کوشش
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام
دسمبر
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ
سوڈان کے دارالحکومت میں لگاتار کئی خوفناک دھماکے
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں مسلح تصادم کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آج
جون
صیہونی فوج میں نافرمانیوں میں اضافہ:سابق موساد اہلکار کا اعتراف
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:موساد کے سابق نائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی
اپریل
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
’یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے‘، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت
?️ 7 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) فواد خان، ہانیہ عامر، بلال عباس اور ماہرہ خان
مئی
حاج قاسم سلیمانی کی تصویر سوشل نیٹ ورکس سے کیوں ہٹا دی گئی؟
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فیس بک کی بلیک لسٹ کی تشکیل کے حوالے سے
جنوری
صیہونی حکومت کی مغربی کنارے میں فوجی ڈیٹرنس بحال کرنے کی کوشش
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے مستقبل قریب میں مغربی کنارے
جون