حریت رہنماؤں اورتنظیموں کی طرف سے تحریک حریت پر پابندی کی مذمت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں  نے حریت پسند تنظیم تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قابض حکام کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کمزورکرنا اور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا ہے لیکن بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیرکو دبا نہیں سکتا اورکشمیری عوام حصول مقصد تک ہرصورت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں مشتاق احمد بٹ ،قاضی عمران ، عبدالمجید میر، پاسبان حریت جموں وکشمیراوردیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں تحریک حریت پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہر انسان کا پیدائشی حق ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے اور جموں و کشمیر میں موجود تنظیمیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی قوم کے حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت پہلے ہی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر،پیپلز ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی ،مسلم لیگ،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اوردختران ملت پر پابندی عائد کر چکی ہے ۔گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

مشہور خبریں۔

نیٹن یاہو کا داخلی بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا منصوبہ

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک کان 11 نے رپورٹ دیا ہے کہ اسرائیلی

مثبت سوچ نے کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد کی،اداکارہ فرح نادر

?️ 1 فروری 2025 کراچی(سچ خبریں) 90 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے

سپریم کورٹ: پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز

شکاگو میں امریکی امیگریشن پولیس کی ہلاکت خیز کارروائی!

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے مطابق ان کے اہلکاروں

دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

صدر مملکت نے مدارس رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

?️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کی معاشی پیشرفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے