?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے منگل کی رات کہا کہ امریکہ یمن میں کسی بھی طرح کے قیام امن میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
منگل کے روز یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے جارحین کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے امریکی حکومت کو جنگ کے جاری رہنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
مزید:یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
المیادین نیوز چینل نے منگل کی شام خبر دی کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے قابضین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اہداف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم ملک کی مکمل خودمختاری کو برقرار رکھنے کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے سمندری سرحد ہو یا زمینی یا ہوائی ۔
المشاط نے کہا کہ امریکہ یمن میں امن کو روک رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے مقبوضہ صوبوں میں ہونے والے تمام اقدامات امریکی غاصبوں کی یمن میں موجودگی کو جائز اور اپنی پالیسیوں کو مسلط کرنے کی سازش کے مطابق انجام پاتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دوسرے ممالک کی حمایت سے سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن پر حملہ کر رکھا ہے اور اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
یہ بھی:یمن میں امن مذاکرات کے عمل میں امریکہ کی رکاوٹ
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگی کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی
مئی
آذربائیجان میں گیس، بجلی، پانی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیرف کونسل نے 2 جنوری کو اعلان
جنوری
گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو
نومبر
آئمہ بیگ اچھی گلوکارہ ہیں، مومنہ مستحسن گلوکارہ کے دفاع میں سامنے آگئیں
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ مومنہ مستحسن ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کی حمایت
اکتوبر
الیکشن میں مشین استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر
اگست
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
?️ 17 ستمبر 2025میرپور (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
ستمبر
بحرینی سیاسی قیدی انتہائی ظلم و ستم کا شکار
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کا کہنا ہے کہ آل
اگست
پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری