?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کی پھانسی اور پاک افغان کشیدگی پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔
وفاقی داراحکومت سے جاری ہونے والے بیان مین ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ یہ بنگلا دیش کا اندونی معاملہ ہے، بنگلادیش کا اپنا آئین اور قانون موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی مغربی کنارے اور مسجد الاقصی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت میں لال قلعہ بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں، زیادہ تر گرفتار شدہ افراد کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاک افغانستان تجارت کی بندش پر کہا کہ افغانستان کے ساتھ باڈر بندش اور تجارت پر پالیسی برقرار ہے، اس کی وجہ افغان طالبان ہیں جو دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، طالبان اِن افغان شہریوں کو بھی روکیں جو پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغان شہری افغانستان کی سرزمین سے مسلسل پاکستان پر حملہ آور ہو رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ کمیونیکیشن چیلنج بحال ہیں، کابل میں ہمارا سفارت خانہ کھولا ہے، ہمارا سفیر افغانستان میں موجود ہے، افغانستان کا سفارت خانہ پاکستان میں کھولا ہے۔
طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ صدر طیب اردگان کے پاک افغان ثالثی سے متعلق بیان پر خیر مقدم کرتے ہیں، ترکیہ وفد کا دورہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے ملتوی ہوا، بہت سے ممالک نے پاکستان افغان ثالثی کی بات کی ہے، وقت آنے پر ثالثی کے بات پر ردعمل دیں،ترکیہ وفد کے دورہ پاکستان کے لیے ابھی تک تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا دعویٰ محض ایک دکھاوا
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پیر کے روز یہ
ستمبر
حماس کے مطالبات کے مقابلے میں صیہونیوں نے ڈالے ہتھیار
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے
فروری
عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جولائی
توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور القادر
جنوری
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا
?️ 20 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان
دسمبر
حیفا پر حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے
ستمبر
صیہونی خود تباہی؛ اسرائیل کے "اسٹریٹیجک عدم توازن” کے بحران کو بڑھانے میں مزاحمت کا کردار
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطین پر قبضے کے بعد اسرائیل کو درپیش ’اسٹریٹیجک عدم
دسمبر
ارجنٹائن کے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 28 جون 2026سچ خبریں: ارجنٹائن کے وزیراعظم مانوئل آدورنی نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات
جون