مریم نواز کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی، آئینی اور پارلیمانی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوران ملاقات فلپائن اور پنجاب کے مابین اشتراک کار مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلپائن کو 2026 کی آسیان چیئرمین شپ کیلئے دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے مکمل تعاون اور سہولیات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوستی 76 برسوں پر محیط ایک مضبوط اور باوقار رشتہ ہے، لاہور اور پنجاب کی سرزمین اپنے دروازے ہمیشہ دوست ممالک کے لئے کھلے رکھتی ہے، پاکستان اور فلپائن کے درمیان روحانی و تہذیبی اقدار، امن، انسانیت اور ہم آہنگی ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے مابین 25 ایم او یوز اور 2022 کا دفاعی تعاون کا معاہدہ تعلقات کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلپائن میں حالیہ زلزلوں اور طوفان سے انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں فلپائن کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، فلڈز اور ٹائفونز نے پاکستان اور فلپائن دونوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوس اینڈ ڈیمج فنڈ کی تشکیل میں پاکستان اور فلپائن کا کردار قابلِ فخر ہے، فلپائن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہارت سے پنجاب ادارہ جاتی تبادلوں کے ذریعے استفادہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان پائیدار امن اور ڈی ریڈیکلائزیشن کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، 60 فیصد قومی جی ڈی پی اسی صوبے سے بنتی ہے، آئی ٹی، توانائی، زرعت، فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، آٹو پارٹس،لاجسٹکس اور کنسٹرکشن سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی اور پی بی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور پالیسی استحکام فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، ٹیکس مراعات اور کسٹمز سہولتیں میسر ہیں، پاکستان دفاعی تربیت، جوائنٹ مشقوں، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزاروں فلپائنی پاکستان میں اور بڑی تعداد میں پاکستانی فلپائن میں رہتے ہیں جو باہمی دوستی کو مضبوط بناتے ہیں، لاہور کا یونیسکو کرییٹیو سٹی اور ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز ثقافتی، سیاحتی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور فلپائن دوستی، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر قائم رشتے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہیں،پنجاب ہر شعبے میں باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام

یورپی یونین کا مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کے تشدد اور غیرقانونی بستیوں کی توسیع پر اظہار تشویش

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاویہ کالاس نے

یمنی ڈورن حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات،امریکہ،فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ کانفرانس

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یہ کہتے ہوئے کہ یمنی حملوں کا

عراقی وزیر اعظم کا لبنانی پناہ گزینوں کے لیے دلچسپ حکم

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت

صیہونی ریاست میں اپوزیشن دھڑوں کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست میں اپوزیشن دھڑے کے سربراہ یائر لاپید نے مقبوضہ

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل

?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی

نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے

بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان

?️ 11 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے