چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان ایران چائنہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا، چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پُرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور دیا، 1988 کے پابندیوں کے نظام میں زمینی حقائق کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پر زور دیا گیا، طالبان رہنماؤں کے سفری استثنیٰ پر سیاسی مقاصد اور دوہرے معیار سے گریز کی اپیل کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا، انسانی امداد کو سیاسی معاملات سے نہ جوڑنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں افغان حکام پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا، دہشت گردوں کی فنڈنگ، بھرتی، اسلحے تک رسائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی کے تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر ختم کرنے پر زور دیا گیا، انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں افغان حکام کی افیون کی کاشت کم کرنے کی کوششوں کو سراہا، منشیات کے انسداد کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا، افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نہ صرف بوڑھا ہے بلکہ پاگل ہے: گیبارڈ

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: سابق امریکی کانگریس نماینده نے جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں وسعت

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:  پریس ٹی وی کے میزبان، مرضیہ ہاشمی کے ساتھ ایک

کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے

زلنسکی کا جارحانہ قدم؛ اوڈیسا کے میئر کی شہریت منسوخ !

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر یوکرین ولودیمیر زلنسکی نے ایک متنازعہ قدم اٹھاتے ہوئے اوڈیسا

زیلنسکی اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں 400 ملین ڈالر کی امریکی امداد چوری

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک تحقیقاتی صحافی کے مطابق زیلنسکی اور اس کے ساتھیوں نے

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم

27 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اسحاق ڈار

?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر 

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے