غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملے؛متعدد افراد شہید اور زخمی

شہید

?️

سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مرکز میں صیہونی حکومت کی نئی جارحیت میں 17 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ذرائع نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے مرکز پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 17 فلسطینیوں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صیہونی فضائی، زمینی اور سمندری حملے

فلسطین الیوم نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ النصیرات اور دیر البلح کیمپوں پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ حماس کی زیر قیادت فلسطینی مزاحمت نے 7 اکتوبر کو صبح کے وقت غزہ کی پٹی میں صہیونی بستیوں پر حملہ کرکے ایک منفرد آپریشن شروع کیا اور درجنوں صیہونیوں کو گرفتار کرلیا، ماہرین اس آپریشن کو صیہونی حکومت اور اس کی مبینہ افسانوی فوج کی تزویراتی ناکامی قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی غزہ اور جنین شہر کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

اس آپریشن کے بعد سے غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں پر قابض حکومت کی فوج کی وحشیانہ جارحیت کا آغاز ہوا اور یہ جارحیتیں 7 اکتوبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں اور ایک ہفتے کے وقفے کے بعد یکم دسمبر بروز جمعہ دوبارہ شروع ہوئیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

الشعرا کی ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات پر ترکی کی تشویش

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکی، دمشق-واشنگٹن

میوزک شائقین کے لیے ٹک ٹاک کا نیا فیچر

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے

قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی سنجیدگی ظاہر ہوئی

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:غزہ میں گرفتار اسرائیلی فوجی مینگیستو کے حوالے سے قسام بٹالینز

ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے

?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے  سی این این نے

اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت

سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات

انصار اللہ پیچھے نہیں ہٹے گی کچھ اور سوچو:امریکہ کا سعودی عرب کو حکم

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب

کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے