?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات اجازت دیں گے تو ریاض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ خطے میں اسرائیل کا داخلہ (تعلقات کو معمول پر لانے کے تناظر میں) نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو گا
انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین کا کوئی منصفانہ حل تلاش کیا گیا تو ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا، سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ایک سمجھوتہ تک پہنچنا ہے تاکہ صیہونی حکومت اور فلسطین ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کر سکیں اور پرامن عمل ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ اس عمل سے ان ممالک کے لیے چیزیں آسان ہو جائیں گی جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے ہیں اور ہم بھی ایسا ہی کریں گے جب مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل مل جائے گا۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش جیسے ممالک پہلے ہی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا چکے ہیں جسے فلسطینی عوام کی رائے عامہ سے غداری سمجھا جاتا ہے جب کہ عرب دنیا کی رائے عامہ نےان ممالک کے حکمرانوں کے ایسے فیصلوں کی مخالفت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم ہڈی توڑ دینے والی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں، امریکہ بے بس ہے؛ مصری سیاست دان کا دعویٰ
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:مصری صحافی اور رکن پارلیمان مصطفیٰ بکری کا کہنا ہے کہ
اگست
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
غزہ میں صیہونی ہاری ہوئی فوج کی سب سے بڑی کامیابی
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کے
نومبر
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید ہتھیار بھیجنے کی کوشش میں
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ جیسا کہ جو بائیڈن
فروری
شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی
جون
سیکیورٹی فورسز کی ’بی ایل اے‘ کے خلاف کارروائی، اہم کمانڈر ہلاک
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی
اکتوبر
چین نے کیسے امریکہ اور یورپ کو سیاسی مار دی؟امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:چین نے پچھلے دو دہائیوں میں زیادہ تر قرضے ترقی یافتہ
نومبر
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
ستمبر