🗓️
سچ خبریں: عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر پینٹاگون کی فوجی جارحیت کے بعد، امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے لیکن مزاحمتی تحریک کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ترجمان اور رابطہ کار جان کربی نے جمعہ کی شام امریکی فوج کے عراق اور شام پر حملے کے بعد امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے لیکن جیسا کہ صدر نے واضح کیا ہے، ہم اپنے لوگوں کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور ہم ان تمام لوگوں کو جوابدہ ٹھہرائیں گے جو امریکیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
وائٹ ہاؤس کے اس سینئر اہلکار نے کہا کہ آر جی سی اور دیگر ملیشیا کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ امریکی افواج پر حملے بند ہونے چاہیے۔
قبل ازیں، ڈیموکریٹس اور بائیڈن انتظامیہ کے قریبی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے جمعہ کی شام CNN کو بتایا کہ امریکہ ایران کے اندر حملہ نہیں کرے گا اور صرف ملک سے باہر اس کے اہداف پر توجہ مرکوز رکھے گا،امریکی حکام کئی دنوں سے جانتے تھے کہ یہ حملہ آج رات کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر کربی نے صحافیوں کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کو ابھی تک نہیں معلوم کہ عراق اور شام پر آج رات کے حملوں میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ حملے آج رات شروع ہوئے، لیکن یہ آج رات ختم ہونے والے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکن دہشتگرد فوج (CENTCOM) کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام اور اردن کی سرحد پر واقع "ٹاور-22” بیس پر حملے میں اس ملک کے 3 فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 16 بجے، اس نے عراق اور شام کے علاقے میں 85 سے زیادہ پوائنٹس پر حملہ کیا۔
امریکی فوج نے اعلان کیا کہ ان ٹھکانوں پر حملے میں کئی طیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا گیا جنہوں نے امریکہ سے اڑان بھری تھی۔
اس بیان کے مطابق ان حملوں میں 125 بم استعمال کیے گئے جن سے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، انٹیلی جنس، راکٹ اور میزائل مراکز، ڈرون اسٹوریج کے گوداموں اور ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کی لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ایران نے کیا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے وہ مقبوضہ علاقوں اور خطے میں واشنگٹن کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کو تیز کرے گی جس کی وجہ فلسطینیوں کے خلاف قتل و غارت اور جرائم میں امریکہ کی مداخلت ہے۔
مشہور خبریں۔
فیک نیوز قوموں کو تباہ کرتی ہے: صدر مملکت
🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
قومی اسمبلی: مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اتھارٹی بنانے کا بل بھی عجلت میں منظور
🗓️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں عجلت میں قانون
اگست
عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا
🗓️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو
اگست
اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے
جولائی
سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی
اکتوبر
روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
🗓️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
اپریل
مسائل کا حل سیاسی بیٹھک ہی ہے، بہت ہوگیا، اب پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
🗓️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت
🗓️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت
مئی