?️
سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی ناکہ بندی کے باوجود ایران کی دنیا کی بیسویں معاشی طاقت بن گیا ہے۔
عالمی مالیات فنڈ آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے دوران قوت خرید کی بنیاد پر ایران کی ناخالص اندرونی پیداوار یا جی ڈی پی ایک سو سینتیس ارب ڈالر کے اضافے ساتھ ایک ہزار پانچ سو تہتر ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے اعداد وشمار کی بنیاد پر دنیا کی بڑی معیشتوں کی درجہ بندی میں ایران پولینڈ، مصر، ہالینڈ، ارجنٹائن، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور آسٹریا سے آگے نکل کر بیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں سن دوہزار اکیس کی قوت خرید کی بنیاد پر دنیا کے ایک سو ترانوے ملکوں کی جی ڈی پی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بڑی معیشتوں میں بیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایران کی معیشت پچھلے چند برسوں کے دوران شدید پابندیوں کا شکار رہی ہے لیکن اس کے باوجود سن دوہزار اکیس کے دوران دنیا کے ایک سوتہتر ملکوں کے مقابلے میں سب سے بڑی معیشت رہی ہے جبکہ آسٹریلیا چودہ سو بچاس ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ ایران سے صرف ایک اسٹیپ اوپر ہے اور اس کا انیسواں نمبر ہے نیز پولینڈ چودہ سو انیس ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ ایران سے ایک سیڑھی نیچے ہےاور اکیسویں نمبر پر ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزے کے مطابق مصر، تھائی لینڈ، پاکستان، ہالینڈ، ارجنٹائن جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ ، بیلجیم، سوئیڈن ، آسٹریا، ناروے، پرتگال، یونان، فن لینڈ ، عمان اور کویت کی معیشتیں سن دوہزار اکیس کے دوران ایران کے مقابلے میں پیچھے رہی ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق قوت خرید کے لحاظ سے چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور امریکہ اس کے بعد یعنی دوسرے نمبر پر ہے نیز ہندوستان ایک ہزار دوسو اٹھارہ ارب روپے جی ڈی پی کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر ہے جبکہ جاپان چوتھے اور جرمنی پانچویں نمبر ہیں ۔ روس انڈونیشیا، برازیل، برطانیہ، فرانس، ترکی، اٹلی، میکسیکو، جنوبی کوریا، کینیڈا، اسپین، سعودی عرب، تائیوان ، آسٹریلیا، جی ڈی پی کے لحاظ سے چھٹے سے انیسویں نمبر پر ہیں ۔
مشہور خبریں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر جنگ پس پردہ جاری ہے: صیہونی اہلکار
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ میر
جون
غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد
جولائی
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل
آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، رضا ربانی
?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ
نومبر
اسپین میں شدید گرمی نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: اسپین کے وزیراعظم نے بدھ کی سہ پہر تہران
جولائی
ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف
?️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان
ستمبر
اسرائیلی حکومت کی فوجی تنصیبات کے خلاف حزب اللہ کی تیسری کارروائی
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج اتوار کی صبح ایک
ستمبر
چین کی وارننگ سے نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ ملتوی
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: بیجنگ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے واشنگٹن کو
جولائی