ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بری ہوگیا، یہ خود کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بری ہو گیا، یہ اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں، بانی پی ٹی آئی کو شواہد کی بنیاد پر شفاف ٹرائل کے ذریعے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت کو نہ بتا سکے کہ اربوں روپے پراپرٹی ٹائیکون کو کس مد میں دیئے گئے، پی ٹی آئی نے ثبوت دینے کے بجائے ریاست مدینہ کے بیانیے کا سہارا لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمانت پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں، ضمانت تو ڈکیت کی بھی ہوتی ہے، ابھی کیس کا ٹرائل جاری ہے، ضمانت کا مطلب کیس کا فیصلہ آنا نہیں ہے، ضمانت ملنے پر خوشیاں منانا سمجھ سے باہر ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ عدالت میں اپنے دفاع میں کچھ ثابت نہ کرسکے، نومئی کے مقدمات کا ابھی ٹرائل جاری ہے، قوم جانتی ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہوئی، بانی پی ٹی آئی ابھی باہر آتے نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ شادیانے بجانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ضمانت اور بریت میں فرق ہوتا ہے، ان لوگوں نے حساب دینے کے بجائے اسلامی ٹچ اور مذہب کارڈ کا استعمال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہو چکا کہ بند لفافے کی کابینہ سے منظوری لی گئی، بند لفافے کی منظوری کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کا گھپلا کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کا سلوان علاقے پر حملہ، فلسطینی شہری کا گھر مسمار کردیا

?️ 13 جولائی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں

عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی

?️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت

دوسال میں چوتھے انتخابات پھر بھی سیاسی تعطل

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے پتہ

عراق کرپشن کیس جاری؛ مزید 11 ملین ڈالر اور 4 بلین دینار دریافت ہوئے

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:  عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے پیر کو اعلان کیا

ٹرمپ کی جانب سے ولیعہد سعودی بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں، معاہدوں اور شاندار ضیافت کا اہتمام

?️ 16 نومبر 2025 ٹرمپ کی جانب سے ولیعہد سعودی بن سلمان کے استقبال کی

قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی

تاریخ میں پہلی مرتبہ F-35 کے مار گرانے کا امریکہ نے اعتراف کیا

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: سی این این اور سینٹکام کے ترجمان نے اعتراف کیا

 دجلہ و فرات کے خلاف جنگ پر خاموشی توڑی جائے:عراقی رکنِ پارلیمنٹ کا مطالبہ

?️ 22 اکتوبر 2025 دجلہ و فرات کے خلاف جنگ پر خاموشی توڑی جائے:عراقی رکنِ پارلیمنٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے