سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی پر حملوں کا نتیجہ اس غاصب ریاست کے زوال کا باعث ہو گا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی جمعرات کے روز کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں پیش آنے والے واقعے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں فلسطینیوں کو ایک بڑی جنگ اور جدوجہد کا سامنا ہے اور اس جدوجہد میں کامیابی فلسطینیوں کو ہی ملے گی ۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کا اعتکاف اور اس کی پاسداری غاصب صیہونی حکومت کے زوال اور تباہی پر منتج ہوگی،انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی تاریخ اسلام کا ایک بڑا معجزہ ہے جو معراج کے آغاز اور اولیائے کرام کی موجودگی نیز پیغمبر اسلامؐ کی امامت میں نماز ادا کئے جانے کا مقام ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصی میں اعتکاف کریں اور اس مقدس مسجد کے صحن میں فلسطینی پرچم لہرائیں نیز اس طرح سے صیہونی آباد کاروں کی جارحیت کا مقابلہ کریں۔
مشہور خبریں۔
21 ویں صدی میں امریکی تسلط کے زوال کی 5 نشانیاں
اگست
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
فروری
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
جون
افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی
اپریل
ایران پاکستان تعلقات کسے کھٹکتے ہیں؟
جنوری
حکمراں جماعت پر ترک عوام کا بڑھتا ہوا عدم اعتماد
مئی
دشمن کو اپنے اسیروں کے انجام کی کوئی پرواہ نہیں
دسمبر
صدارتی انتخابات میں فرانسیسی عوام کی مشارکت میں کمی
اپریل