سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے دوران ماسکو نے شام کی سرزمین پر لبنانی حزب اللہ کی موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔
لبنان کے اخبار الاخبار نے آج (منگل) کواپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ماسکو نے شام میں حزب اللہ کی موجودگی کے خلاف روس کی حزب اختلاف کی میڈیا کے ذریعہ عائد کیے جانے والے الزامات کے برخلاف شام میں حزب اللہ کی ضرورت پر زور دیا ہے،حزب اللہ تحریک کی فیصلہ سازی کونسل کے رکن اور لبنان میں اس تحریک کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ ، محمد رعد ، روسی عہدیداروں سے بات چیت کے لئے ایک وفد کی صورت میں گذشتہ ماہ کے وسط میں ماسکو گئے تھے۔
الاخبار کے مطابق ماسکو میں حزب اللہ کی فوجی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت ، نظم و ضبط ، جنگی اہداف کے حصول میں اعلی صلاحیت ، اور ساتھ ہی اس تحریک کے عمل کرنے پر تکیہ کرنے کی تعریف کی جاتی ہے،الاخبارنے لکھا ہے کہ روسی فوج اور سیاست دانوں کا خیال ہے کہ شام میں حزب اللہ کی موجودگی پہلے سے زیادہ ضروری ہوگئی ہے کیونکہ شام کے صوبوں میں حزب اللہ اور ایران کی کسی بھی قسم کی عدم موجودگی کو امریکی بھر دیں گے۔
روسی عہدے داروں نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ کی قیادت تک یہ پیغام واضح طور پر پہنچا دیں کہ شام کی سیاست میں اور فوج میں آپ کی موجودگی نہایت ہی ضروری ہے،انھوں نے کہا کہآئندہ بھی ہم آپ کے ساتھ اس شعبے میں کام کرتے رہیں گے۔
لبنانی اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ روسی عہدے داروں خصوصا وزیر برائے امور خارجہ سیرگئی لاوروف اور ان کے نائب نیز دیگر روسی عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں فریقوں نے یمن ، عراق ، شام ، فلسطین کی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،یادرہے کہ ماسکو میں حزب اللہ کے لئے نمائندہ دفتر کے قیام کے معاملے کو حل کرنے کے لئے انہوں نے مواصلات کے ذرائع تیار کرنے اور براہ راست مواصلاتی چینلز پر انحصار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ: تشہیری مہم پر ’افسوس‘، ہسپانوی فیشن برانڈ ’زارا‘ نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں
دسمبر
شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ
اکتوبر
دہشت گردی پاک چین دوستی پر حملہ ہے، چینی حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
اکتوبر
قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا
ستمبر
چین کا یوکرین کے مسئلے کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان
فروری
اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین
مئی
پی ڈی ایم کا ہدف مریم بی بی کو ملک سے باہر بھیجنا ہے: شیخ رشید
فروری
مبینہ دھاندلی پراحتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اسلام آباد، لاہور میں مقدمات درج
مارچ