🗓️
سچ خبریں:بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ صہیونی مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف متعدد کاروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن فخری ابو دیاب کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکار فلسطین پر قبضے کی برسی جسے صیہونی آزادی کے نام سے یاد کر رہے ہیں،کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم کے نام سے ایک بڑا مارچ منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابو دیاب نے الرسالہ نیٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایتمار بن گوئر فلیگ مارچ کے انعقاد اور بیت المقدس میں کشیدگی بڑھانے کے ذمہ دار صہیونیوں کا سرغنہ ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صیہونی غاصب حکومت اور اس کی موجودہ کابینہ اس دن کو اپنے مفادات میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ بن گوئر اور اسموٹریچ کی قیادت میں مذہبی صہیونیت تحریک اس دن کشیدگی ایجاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس فلسطینی کارکن نے کہا کہ صیہونی حکومت دائیں بازو کی موجودگی کو ثابت کرنے کے لیے اس دن کی تقریبات اور پروگراموں کی حمایت کرے گی،فخری ابودیاب نے کہا کہ یہ دن صیہونی حکومت کے منصوبوں اور پروگراموں کے مطابق قدس کے مشکل ترین دنوں میں سے ایک ہو گا اور اس کا مقابلہ فلسطینیوں کی عام جمعیت اور مسجد اقصی میں وسیع موجودگی کے ساتھ کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
برہم صالح کے پاس ہوشیار زیباری سے صدارت جیتنے کا بہتر موقع
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے رکن ریزان شیخ دلیر
فروری
غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ ترین موقف
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع غزہ منصوبے کا دفاع
فروری
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان
🗓️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں
ستمبر
فیصلہ کن فتح سے ہتھیار ڈالنے تک
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ طے پانے
نومبر
پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف
نومبر
میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
🗓️ 10 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں
مارچ
انتالیہ اجلاس اور شام اور غزہ کے بارے میں انکشافات
🗓️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: پروفیسر جیفری سیکس، ایک امریکی پروفیسر برائے سیاسیات اور اقوام متحدہ
اپریل
صعدہ میں سعودی اتحاد کے حملوں میں 65 ہلاک اور 112 زخمی
🗓️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح صعدہ صوبے کی ایک جیل پر بمباری یمن
جنوری