عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے منگل (28 نومبر) کو جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا، اُن کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے پیر (کل) کو اجلاس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹ ایکٹ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہنے کی توقع ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوچکی ہے یا پارٹی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔

تاہم پولیس کی اسپیشل برانچ اور متعلقہ دیگر محکموں نے خفیہ اطلاعات جمع کرنا شروع کر دی ہیں جو ان کی حفاظتی منصوبہ بندی میں مدد کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے کے لیے 3 راستے ہیں، ایک پشاور روڈ، دوسرا اسلام آباد ایکسپریس وے اور تیسرا راستہ مری روڈ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک لے جانے کے لیے ترجیحی انتخاب پشاور روڈ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کرنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ ریڈ زون اور اس کے اطراف میں اہم تنصیبات اور جوڈیشل کمپلیکس کو پولیس اور نیم فوجی دستے گھیرے میں لے لیں گے، علاوہ ازیں جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والے پوائنٹس اور سڑکوں کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت کے اہم مقامات مثلاً فیض آباد، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور ریڈ زون کے قریب دستے بھی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور چین کی تجارتی جنگ کے چین پر ابتدائی اثرات

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے

افغانستان میں امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں

جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ

مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں کی مسماری خطرناک اقدام ہے:حماس

?️ 19 فروری 2026مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں کی مسماری خطرناک اقدام ہے:حماس  حماس نے

امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ کے

9 مئی کو لوگ اسلحہ کے بغیر کیسے کور کمانڈر ہاؤس پہنچے؟ کسی فوجی افسر کا ٹرائل ہوا؟ سپریم کورٹ

?️ 14 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی بابل شاہراہ پر امریکی

مغربی کنارے میں صہیونی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں:محمود عباس

?️ 9 فروری 2026مغربی کنارے میں صہیونی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے