?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ظالمانہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے میکسیکو کی سرحد پر الگ ہونے والے چار تارکین وطن خاندانوں کو اس ہفتے دوبارہ ملانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس اقدام کو صدر جو بائیڈن کی جانب سے کیے گئے وعدے کی تکمیل سے تعبیر کیا جا رہا ہے جہاں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا۔
جو بائیڈن سے بنی ٹاسک فورس کے سربراہ، مشیل برین نے اتوار کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ان خاندانوں کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، مشیل برین نے کہا کہ اس ہفتے میں ہم جن معاملات کے بارے میں بارے میں بات کر رہے ہیں، ان میں بچے امریکا میں ہیں اور ان کے والدین ان سے ملنے کے لیے آںے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی غور کر رہی ہے کہ آیا انہیں طویل المیعاد امیگریشن کا درجہ دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی علیحدگی پالیسی پر مقدمہ کرنے والے امریکن سول لبرٹیز یونین کے اٹارنی لی جریلنٹ نے کہا کہ ان کی تنظیم کو یہ نہیں معلوم تھا کہ کتنے بچے والدین سے جدا ہوئے ہیں لیکن یہ تعداد ممکنہ طور پر ایک ہزار سے زیادہ ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کو حالیہ مہینوں میں سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد کا سامنا ہے جس میں نابالغ اور کم عمر بچوں سمیت اہلخانہ شامل ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق وسطی امریکا سے ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن سے متعلق سخت گیر موقف اپنانے کے لیے شہرت رکھتی تھی اور انہوں نے 2018 میں غیرقانونی طریقے سے سرحد پار کرنے والوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جس کے نتیجے میں والدین بڑے پیمانے پر اپنے بچوں سے الگ ہو گئے۔
البتہ عالمی سطح پر تنقید کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال پالیسی کو بدل دیا تھا لیکن وکلا اور نگران اداروں کے مطابق علیحدگی کا سلسلہ پالیسی سے پہلے ہی شروع چکا تھا اور اس کے بعد بھی جاری رہا۔
انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ معاملات میں والدین کو جلاوطن کردیا گیا اور بچے دوسرے رشتہ داروں یا کفیلوں کے ساتھ امریکا میں ہی رہے، بائیڈن نے ٹرمپ کی اہلخانہ سے علیحدگی کی اسکیم کو انسانی المیہ قرار دیا تھا۔
ڈی ایچ ایس کے سیکریٹری الیگژینڈرو میورکاس نے خوش قسمت خاندانوں کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے تو انکار کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق ہنڈورس اور دوسرے کا میکسیکو سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں خاندان اپنے بچوں سے 2017 سے الگ ہیں اور دیگر خاندانوں کی طرح یہ بھی اپنے بچوں سے مل سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو عدم استحکام کا باعث سمجھتے ہیں: روئٹرز
?️ 7 اگست 2026سچ خبریں: روئٹرز اور ایپسوس کے مشترکہ سروے کے تازہ نتائج سے پتہ
اگست
پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے
اپریل
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان
مارچ
یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اور خط لکھ دیا
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد
فروری
امریکہ میں موسم سرما کے طوفان سے 23 افراد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ اوکلاہوما،
دسمبر
ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے: فواد چوہدری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی
مئی
ترکی کی اقتصادی مشکلات اور عالمی تبدیلیوں میں اس کا کردار
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی کے اقتصادی ماہرین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ
دسمبر
رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا
مئی