سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک اور فلسطینی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ خان یونس میں رہنے والی ایک فلسطینی بچی "لیان الشاعر” غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے دوران لگنے والے زخموں کی شدت کے باعث المقصد اسپتال میں دم توڑ گئی، اس طرح غزہ کی پٹی پر صیہونی دشمن کے 3 روزہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہو گئی، شہید ہونے والوں میں 17 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک 5 سالہ فلسطینی بچی "آلاء قدوم” کو بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے شہید کر دیا تھا،واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی جہاد اسلامی گروپ نے غزہ کے محصور علاقے میں صیہونی فوج کی تین دن کی شدید بمباری کے بعد اتوار کو دیر گئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ یہ اس وقت ہوا ہے جبکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت سے درجنوں آباد کاروں نے جمعرات کی صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا نیز فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بیت لحم، رام اللہ، جنین اور طولکرم میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 فلسطینیوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع دی۔