?️
سچ خبریں:برطانوی وزیرخارجہ نے جمعہ کی شب امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے اور فوجی کارروائی سے گریز کرے۔
الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات سے قبل کہا کہ ریاستہائے متحدہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں اور اس ملک پر حملے سے گریز کرنا چاہیے۔
ادھر، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے این بی سی نیوز سے گفتگو میں واضح کیا کہ ایک نکتے پر میں زور دینا چاہتا ہوں؛ ایران کے ایٹمی پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ یہ پہلے بھی آزما لیا گیا ہے۔ ہماری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے، ہمارے سائنسدانوں کو شہید کیا گیا، لیکن وہ ہمارے ایٹمی پروگرام کو ختم نہیں کر سکے۔ کیوں؟ کیونکہ یہ پروگرام ہمارے اپنے ہاتھوں اور ہمارے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایران کے ایٹمی پروگرام کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ یہ پروگرام پُرامن رہے، تو واحد راستہ سفارتی حل ہے۔
غنی سازی کے معاملے پر عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔ ہم اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے کوئی تعطل (معطلی) تجویز نہیں کیا ہے اور نہ ہی امریکی فریق نے ‘صفر غنی سازی’ کی درخواست کی ہے۔
امریکی حکومتوں کی ایران مخالف پالیسیوں کو دشمنانہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے، ہم امریکی عوام کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔ ہم ایران کے خلاف امریکی حکومت کی پالیسیوں کو دشمنانہ سمجھتے ہیں۔ جب یہ دشمنیاں ختم ہوں گی، تب شاید ہم کسی مختلف قسم کے تعلقات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری؛ جنوب لبنان میں اسرائیل کی طرف سے زبردست دھماکہ
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: مقامی لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے
جولائی
لبنان کی جنگ میں اسرائیلی فوج مشکلات کا شکار، داخلی اختلافات اور جانی نقصان میں اضافہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو شدید جانی نقصان کا سامنا
نومبر
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے قطر کی کوشش
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی
جنوری
برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم
اگست
پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
صیہونی حکومت منصوبہ بندی سے طبی عملے اور امدادی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے: غزہ ایمرجنسی کے سربراہ
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ ایمرجنسی و پری ہسپتال خدمات کے سربراہ فارس عفانہ نے
جولائی
امریکی ریاست ڈیلاویئر کے اسپتال میں فائرنگ
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ویلمینگٹن میں واقع ایک اسپتال میں
جون