صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید

الجزیرہ

🗓️

سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
صیہونی عسکریت پسندوں نے بدھ کومغربی کنارے میں واقع جنین شہر پر وحشیانہ حملہ کیا، جس میں ان کے اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی،الجزیرہ کے مطابق اس دوران واقعے کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شیرین ابوعاقله کو صہیونی عسکریت پسندوں نے سر میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ جب گولی ماری گئی تو ابوعاقله صحافی کی جیکٹ پہنے ہوئے تھیں جبکہ بعد خبروں کی کوریج کے دوران متعدد دیگر صحافی بھی زخمی ہوئے، ان میں فلسطینی صحافی علی السامودی بھی شامل ہیں جن کی پیٹھ میں گولی لگی ہے۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ عبوری صیہونی حکومت کے عہدہ دار فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے جواب میں غزہ اور جنین پر حملوں کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کی حالیہ شہادت طلبانہ کاروائیوں سے صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اس لیے کہ صیہونی عوام کا فوج اور حکومت سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس

مراد سعید کا سوات ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان

🗓️ 26 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعیدنے سیدو شریف ایئرپورٹ کی تقریب میں

ایران کی نئی حکومت کے بارے میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان

🗓️ 31 اگست 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایران کے نئے صدر کو

کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

🗓️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ

شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ

🗓️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی

صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی

کیا اسرائیل کو 7 اکتوبر سے پہلے حماس کے منصوبے کا علم تھا ؟

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس سروسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے