?️
سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے بعض علاقوں میں اپنی نقل و حرکت تیز کر دی ہے۔
النہار اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے پارلیمانی انتخابات اگلے اتوار (25 مئی) کو ہوں گے جس میں صرف چار دن باقی ہیں،اس سلسلے میں لبنان میں سعودی سفیر ولید البخاری نے لبنان کے البقع (مشرق) کے دورے اور ریاض سے منظور شدہ جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت میں ملاقاتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق البخاری نے البقاع میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے تازہ ترین انتخابی مہم میں دو حریف امیدواروں سے ملاقات کی جن میں القوات اللبنانیه پارٹی کی فہرست میں شامل امیدوار بلال الحشیمی اور سیادیون مستقلون فہرست کے رہنما کیتھولک نشست کے امیدوار مشیل ضاہر ہیں۔
دورے کے دوران سعودی سفیر نے دعویٰ کیا کہ ریاض لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی سے دشمنی نہیں چاہتا بلکہ تنازعات سے دور لبنان کے لیے ایک خوشحال معیشت کا خواہاں ہے، یاد رہے کہ گزشتہ اپریل میں سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اس کا سفیر، جو لبنان سے واپس آگیا تھا، سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
ایک لبنانی اخبار نے لکھا ہے کہ ریاض نے محسوس کیا کہ "14 مارچ” کے سیاسی اتحاد کے پاس انتخابات میں حزب اللہ کے اتحاد کی مخالفت کرنے کی طاقت نہیں ہے، اس لیے اس نے اپنے سفیر کو مشترکہ آپریشن روم بنانے کی ذمہ سونپی ہے۔


مشہور خبریں۔
پچپن فیصد امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے
اگست
ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم
ستمبر
حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی معلوماتی بنیاد میں بتایا کہ مصریوں
مارچ
اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود
?️ 19 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے
جون
پنجاب میں تبدیلی کی باتوں میں اب اثر نہیں رہا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ
دسمبر
اگلے تین ماہ کے دوران 18 ملین افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ساحلی علاقوں میں
مئی
اسپیکر کا جانبدارانہ رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے، تحریک انصاف
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی
دسمبر
سعودی چینلوں کی متحدہ عرب امارات سے واپسی؛کیا سعودیوں نے اس ملک کے معاشی مرکز کو نشانہ بنایا ہے؟
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کا اپنے چینلوں کو دبئی سے ریاض منتقل کرنے
ستمبر