🗓️
سچ خبریں:ناراض صیہونیوں کے مظاہروں کے دوران ایک بار پھر صیہونی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب صیہونی آبادکاروں کے مظاہروں کے دوران اس حکومت کی پولیس کی صیہونی مظاہرین کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔
صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور مظاہرین میں سے ایک کی ناک ٹوٹ گئی۔
صیہونی سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے ٹویٹر پر اس واقعے کو بدتمیزی قرار دیا اور نیتن یاہو اور بن گوئر پر پولیس فورسز کو صہیونی مظاہرین کے خلاف تشدد کے لیے اکسانے کا الزام لگایا۔
سیاہ جھنڈوں کے احتجاج کے رہنماؤں میں سے ایک شکما بریسلر نے اطلاع دی کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف غیر معمولی تشدد کا مظاہرہ کیا، درجنوں لوگوں کو بلا وجہ گرفتار کر لیا گیا اور متعدد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ آج کی رات اسرائیل کی سیاہ رات تھی،دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ایک غیر قانونی مظاہرہ کیا گیا،اس مظاہرے کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اس مقام پر پہنچے اور ناقابل برداشت شور مچایا۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،درایں اثنا صیہونی اخبار ہارٹیز کے تجزیہ کار جاش برینر نے بھی صیہونی پولیس کے پرتشدد سلوک اور من مانی گرفتاریوں کو نیتن یاہو اور بن گوئر کو خوش کرنے کے لیے قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز
اکتوبر
غزہ کے لیے بھیجی جانے والی طبی امداد کتنی ہے؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زبانی
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے
فروری
سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال
اکتوبر
ہم پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے تیار ہیں: اردوغان
🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج روسی
مارچ
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا
جولائی
اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
جولائی
پوپ فرانسس کی غزا کے عوام کی حمایت پر صیہونی سیخ پا
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے پوپ فرانسس کی جانب سے غزا کے عوام
دسمبر