چیف سیکریٹری کے تقرر میں تاخیر سے وفاق اور پنجاب میں رسہ کشی بے نقاب

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت وفاقی اور پی ٹی آئی کی زیر قیادت پنجاب حکومتوں کے درمیان پنجاب کے چیف سیکریٹری کی تعیناتی پر ڈیڈلاک تین ہفتوں سے برقرار ہے کیونکہ موجودہ چیف سیکریٹری انتظامی معاملات پر وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث چھٹی پر چلے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق چیف سیکریٹری کامران علی افضل 17 ستمبر کو دو ہفتے کی ‘احتجاجی رخصت’ پر چلے گئے تھے کیونکہ وہ اپنی مہر کے تحت ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور انتظامی سیکریٹریوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کرنے پر خوش نہیں تھے۔

حالانکہ رولز آف بزنس وزیر اعلیٰ کو افسران کے تبادلوں اور تقرر کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

زبانی درخواستوں کے علاوہ کامران علی افضل نے ‘ذاتی وجوہات’ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رسمی خط لکھا تھا کہ پنجاب سے ان کی خدمات واپس لے لی جائیں، میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں اپنی موجودہ ذمہ داری کو جاری رکھوں۔

ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کو 30 ستمبر تک چیف سیکریٹری کے دفتر کے معمول کے کام کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

باقاعدہ چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے فیصلے کی وجہ سے کامران افضل کی لی گئی چھٹی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی تھی اور عبداللہ سنبل کو 7 اکتوبر (آج) تک کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے سفارش کردہ تین افسران میں سے کسی کو بھی تعینات کرنے سے گریزاں ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تجویز کردہ افسران کے علاوہ چند دیگر افسران کے بھی انٹرویو کیے لیکن پھر مکمل خاموشی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی اس بات پر زور دے رہی ہے کہ چیف سیکریٹری کا انتخاب اس کے اپنے پینل سے کیا جائے۔

وفاقی حکومت کو بھیجے گئے پنجاب حکومت کے پینل میں سیکریٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا، پی اینڈ ڈی بورڈ کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل اور سابق ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ شامل ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ احمد سکھیرا سیکریٹری کابینہ کے طور پر کام کرنے کے بعد پنجاب کے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، معلوم ہوا ہے کہ وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے سب سے سینئر افسر ہیں اور آئندہ سال کے آغاز میں ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہونے پر سروس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

مبینہ طور پر بابر حیات تارڑ اور عبداللہ سنبل کے درمیان ٹائی ہے کیونکہ ذرائع کا خیال ہے کہ اس سے قبل کم از کم دو گریڈ 21 کے افسران کو پنجاب کے چیف سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں دفتر میں رہتے ہوئے گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی۔

اسی طرح وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے اور تعیناتی پر بھی ڈیڈ لاک ہے۔

اگرچہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان کے تبادلے کے احکامات 20 ستمبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے تھے، لیکن یہ باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پنجاب حکومت تک پہنچے تھے۔

اس کے بعد فوری طور پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ٹرانسفر آرڈرز منسوخ کرنے کے لیے خط لکھا اور کہا کہ ان کی خدمات پنجاب میں درکار ہیں۔

مشہور خبریں۔

پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی

?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:   ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں

ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں

?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع نے کہا ہے کہ شرح مبادلہ

نئے برطانوی ویزاعظم کے سلسلہ میں شکوک و شبہات میں اضافہ

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانوی کنزرویٹوز کو امید تھی کہ رشی سنک کی تقرری سے

امارات کے وزیر خارجہ کی صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات

?️ 15 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا معاملہ، افغان وزیر داخلہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 14 مارچ 2021کابل (سچ خبریں)  افغان وزیر داخلہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے

کایا کالس کا علاقائی پیش رفت کے بارے میں الہام علی یف سے مشورہ 

?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ پالیسی کایا کالاس

فلائی دبئی طیارے کے واقعے پر عطوان کے 11 سوالات ؛ صیہونی بیانیے پر شدید شکوک

?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے فلائی دبئی کے طیارے کے مبینہ واقعے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے