?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد کاروں نے گزشتہ ہفتہ کی شب کو تل ابیب کے مضافات میں واقع العاد علاقے کے داخلی دروازے پر فلسطینیوں کے حملوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اخبار کے مطابق انہوں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ساتھ ہی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے، صیہونی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جب انہوں نے سڑک کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تین آبادکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب صیہونیوں نے گزشتہ رات رعنانا قصبے میں تل ابیب حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے گھر کے سامنے جمع ہو کر ان کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بینیٹ حکومت کو نااہل اور آباد کاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ناکام قرار دیا نیز ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناء اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی گزشتہ رات مظاہروں کو بھڑکاتے ہوئے بینیٹ کی کابینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔
نیتن یاہو نے کچھ مزاحمتی شخصیات جیسے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر احمد الجابری اور جہاد اسلامی کے ایک ممتاز کمانڈر ابو العطا کو قتل کرنے کے اپنے احکامات کو یاد کرتے ہوئے واضح طور پر مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
ایران مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کے لیے حقیقی کوششیں کر رہا ہے :پیوٹن
?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان
اکتوبر
‘صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے’، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف
?️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سونیا حسین نے پی ٹی آئی کے رکن
اپریل
مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ کی پالیسی اپنا رکھی ہے:بشار الاسد
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں
نومبر
طوباس میں صیہونی فوج کی حالت زار
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے
مئی
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں کن ممالک کے رہنما شرکت کریں گے؟
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چینی صدر بعض
اگست
ٹرمپ کے انتخابی فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں 300 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ریپبلکنز کی طرف سے کانگریس کے اضلاع کو دوبارہ ترتیب
اگست
عمران خان نے مناسب وضاحت دے دی، میں مطمئن ہوں
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مناسب
ستمبر
روسی ماہرین: خلیج فارس ناقابلِ تحریف ہے، سیاست دان تاریخ پڑھیں، نام گھڑنے کی کوئی حیثیت نہیں
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: روس کے تین مورخین اور ماہرین نے خلیج فارس اور
اپریل