?️
سچ خبریں: سدیروت کی مقبوضہ بستی میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے حماس کی تباہی کے بارے میں نیتن یاہو کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس بستی میں شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جو مزاحمتی تحریک کے حملوں کا نشانہ نہ بنا ہو۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے قریب مقبوضہ سدیروت میں مقیم صہیونی آباد کار مزاحمتی تحریک کی جانب سے اس بستی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد غصے میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے حماس کو تباہ کرنے کا وعدہ تو کیا تھا لیکن ہوا کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی اہلکار کا فلسطین میں یہودیوں کی آبادی میں کمی کے بارے میں انتباہ
سدیروت کے صہیونی باشندوں نے اعتراف کیا کہ اس مقبوضہ بستی میں شاید ہی کوئی گھر ایسا ہوگا جس پر براہ راست حملہ نہ ہوا ہو۔
سدیروت کے رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ جنگ ختم ہو چکی ہے لیکن تمام محاذوں پر سکیورٹی کی صورتحال اب بھی خراب اور ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ جنگ کے آغاز میں جب نیتن یاہو نے کہا کہ وہ حماس کو تباہ کر دیں گے تو ہم ہنس پڑے کہ سوچ اور فکر کو کیسے تباہ کیا جا سکتا ہے؟ اس سے صاف ظاہر تھا کہ ان کی باتیں بے سود اور وعدے جھوٹے تھے۔
صہیونی آباد کاروں کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بدھ کے روز خبری ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع سدیروت اور نیرعام کی صہیونی بستیوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 60,000 صہیونی آباد کاروں کی نقل مکانی کے بارے میں عبرانی میڈیا کا بیانیہ
صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ غزہ کی پٹی کے شمال سے فائر کیے گئے، ان ذرائع نے اعتراف کیا کہ فائر کیے گئے راکٹوں میں سے ایک براہ راست صہیونی بستی سدیروت کی ایک عمارت سے ٹکرا گیا جس سے صہیونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 جولائی 2021سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر
جولائی
8 ماہ بعد غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت آگیا ہے: عباس
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں
جون
کیا برطانیہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:جرمنی کے Stuttgarter Nakhrishten اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ
جولائی
آل سعود کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعلقات معمول پر
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth نے رپورٹ کیا کہ امریکہ
نومبر
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات،خطے میں امن بارے تبادلہ خیال
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں
جون
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر