سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک فلسطینی قیدی کی اپنے اوپر ہونے والے برے رویے کی وجہ سے جیل کے محافظ سے لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔
صیہونیوں کے ہاتھوں گذشتہ دسمبر میں میں قید ہونے والے فلسطینی قیدی یوسف طلعت المبحوح نےنفحہ جیل میں صہیونی جیل کے محافظوں کے فلسطینی قیدیوں کے ناقص حالات نیز صیہونی حکومت کے اہلکاروں کے ظالمانہ سلوک پر عدم اطمینان کی وجہ سےاس جیل کے محافظ کو زدوکوب کیا ۔
فلسطینی قیدی کے اس اقدام کے بعد قیدیوں اور صیہونی فوج کے درمیان حالات تشویشناک حد تک پہنچ گئے اور اس واقعے کے ردعمل میں صیہونی حکومت نے تمام جیلوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں مزاحمتی کمیٹیوں نے اس بہادر قیدی کو سلام پیش کیا اور اعلان کیا کہ صیہونی حکومت یوسف المبحوح اور تمام قیدیوں کی زندگی کی مکمل ذمہ دار ہے، کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدی ہماری سرخ لکیر ہیں اور صہیونی دشمن کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ انھیں قیدیوں کے خلاف جرائم کی قیمت ادا کرنی ہوگی، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مطابق تیسرا انتفاضہ صیہونی حکومت کی جیلوں کے اندر سے تشکیل پا رہا ہے جو فلسطینی قیدیوں کے ہاتھوں ہو گا۔