?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکریں مار رہے ہیں۔ سکیورٹی تھنک ٹینک کی جانب سے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی خبر پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اظہر من الشمس ہے کہ ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکّریں مار رہے ہیں، پہلے کہتے رہے کہ تحریکِ انصاف سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، اِن بیوقوفوں نے اربوں خرچ کر کے دیکھ لیا تو پتا چلا کہ نوجوانوں کے جذبات کے آگے اربوں کھربوں کی کوئی وُقعت نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر پاکستان نے لکھا پھر کہا کہ بھائی یہ سب عمران خان کے سحر میں مبتلا ہیں، کلٹ بن گیا ہے جس کے نتیجے میں 90 فیصد پاکستانی غلط راستے پر چل پڑے ہیں اور راستہ کون دکھا رہا ہے؟ پرانے منجھے ہوئے چور اور لٹیرے، پھر آقاؤں کے مُلک سے جب ظلم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں تو کہا کہ تحریک انصاف کے بیرون ملک پاکستانی ہمدرد اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں تب ہی تو 90 فیصد کانگریسی نمائندوں نے مشترکہ بل پاس کردیا۔
عارف علوی کہتے ہیں کہ توبہ توبہ لفافہ صحافیوں نے پینترا بدلا کہ سارے کانگریس کی یہودی لابی عمران خان کی سپورٹ کر رہی ہے، کبھی دنیا کو ڈراتے ہیں کہ طالبان خان سے ہوشیار رہو، پھر یہودی لابی کا لیبل لگاتے ہیں، ہیجانی کیفیت طاری ہے اور سمجھ میں ککھ نہیں آرہا، اب کیا کریں؟ اپنا الّو کیسے سیدھا کریں؟ کیوں کہ ‘ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا’، اب اس سلسلے کی ایک نئی احمقانہ حرکت اس خبر سے ظاہر ہوتی ہے، کوشش ہے کہ آقاؤں کو اپنے کالے کو سفید کر کے کیسے دکھایا جائے؟


مشہور خبریں۔
تل ابیب بنا سیکولرز اور مذہبی بنیاد پرستوں کے درمیان میدان جنگ
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں: اسرائیلی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب
جون
اسلام آباد: وزیراعظم کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، فائرنگ رینج اور ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام
جولائی
کراچی کے ساتھ معاشی مستقبل جوڑا ہوا ہے: اسد عمر
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے
ستمبر
بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے: سول سوسائٹی
?️ 17 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
مالی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر
?️ 14 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
ہندوستانی اخبار: دہلی نو کو شدید افراطِ زر کے چیلنج کا سامنا
?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں: ہندوستان کے اخبار "ہندو” نے ایک رپورٹ میں اس پرجمعیت
اپریل
انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے
جنوری
طالبان نے کمال خان ڈیم سے پانی ایران کی طرف چھوڑا
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: افغان میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان
اگست