ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد

سائنسداں

🗓️

سچ خبریں:ایرانی جوہری سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ تہران کے پراسیکیوٹرعلی صالحی نے ایرانی جوہری سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کیس کے معاملے میں میں 14 افراد کے خلاف فیصلہ سنائے جانے اور فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تہران کے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں ان 14 افراد کے خلاف الزامات میں افساد فی الارض میں شرکت، صیہونی ریاست کے فائدے کے لیے انٹیلی جنس اور جاسوسی میں تعاون، ملک کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے ملی بھگت اور قومی سلامتی کے خلاف کارروائی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے ممتاز جوہری سائنسدان اور وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ شہید محسن فخری زادہ کو 7 دسمبر 2019 کو آبسرد شہر میں عالمی سامراجیت سے وابستہ مسلح دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں شہید کر دیا گیا جس کے بعد صیہونی وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ابھی بہت کچھ دیکھنا ہے، تاہم صیہونیوں کو جلد ہی اس کا جواب مل گیا اور وہ ہمیشہ کی طرح ایران کے خلاف اپنی سازشوں میں ناکام رہے۔

 

مشہور خبریں۔

صنعاء میں یمنی مسلح فوج کی بڑی فوجی پریڈ

🗓️ 23 ستمبر 2023ؤسچ خبریں:اس فوجی پریڈ میں مسلح فوج کو حال ہی میں فراہم

سید حسن نصراللہ کی تازہ ترین دھمکیوں کے مقابلے میں صیہونی کیا کر رہے ہیں؟

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ تقریر

غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان

🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے

سعودی عرب امریکہ میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے:ٹرمپ 

🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا

کھیلوں کے میدانوں میں صہیونیوں کے خواب کیسے مٹی میں ملتے ہیں؟

🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:انڈونیشیا سے اس کے صیہونی مخالف رویے کی وجہ سے یوتھ

پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کر دیا

🗓️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا

کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی:وزیر اعظم

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم قدم اٹھالیا

🗓️ 31 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے