شہداء ہمارا فخر ہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ مذہبی، سیاسی اور ثقافتی آزادی کی تجدید نو کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان جو 81 برس قبل 23 مارچ کے دن پیش کی گئی دراصل پہلی جامع دستاویز تھی جس میں واضح طور پر دو قومی نظریے کی بنیاد پر ہندوستان کے مسلمانوں کے مسقتبل کا تعین کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے نواح میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ کی مناسب سے آج ہونے والی ‘یوم پاکستان’ کی تقریب، جو معطل کردی گئی تھی، سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں سفر کا آغاز کیا تھا لیکن آج ہم ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترکی کرنے کے ساتھ دفاعی لحاظ میں خود انحصاری حاصل کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری دلیر اور مضبوط افواج ہماری آزادی کا نشان ہیں اور خودمختاری کی علامت ہیں، ہمارے شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا اندورنی خلفشار، دہشت گردی ہو یا امن و امان کا مسئلہ، حادثات ہو یا قدرتی آفات لیکن ہماری افواج اور قوم نے شانہ بشانہ وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے نفرت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی وہ قابل تحسین اور جس کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت سے رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا آج پوری دنیا اس کی معترف ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو کورونا وبا کے مسائل کا سامنا ہے لیکن جس طرح ہم نے محدود وسائل میں قومی آگاہی، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ عام مزدور کا احساس کرتے ہوئے اس چیلنج کا مقابلہ کیا اور نمازیں قائم رکھیں، بہت سے ترقی یافتہ مملک کے لیے ایک مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہمیں اسلامی ورثے، قومی نظریات و روایات کا پاس رکھتے ہوئے ترقی اور جدت کی دوڑ میں اپنی صلاحیت کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی، جمہوری اور فلاحی مملکت کے طور پر منوانا ہے۔انہوں نے کہ آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ اس مقصد کے لیے خود کو وقف کردیں۔

ساتھ ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و امان کے لیے کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور قوم کی سلامتی اور وطن کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہاپسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فورسز کے ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے اور کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی المیہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 اور اس کے بعد کے اقدامات، اقوام متحدہ کے چارٹر، سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کرتی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ‘بلاشبہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی جبکہ دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے دوست ممالک اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری صورتحال کا نوٹس لیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کو حقیقی اور سچا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات ضرب مثل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاع اور سفارتکاری سمیت مختلف شعبوں میں پاک چین اشتراک اور تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کی جانب سے ملنے والی کورونا ویکسین پر وہاں کی عوام اور حکومت کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا اور اس مقصد کے لیے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حصول کے لیے ہر قسم کے تعاون اور حمایت میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں ہماری کوشش کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

صدر مملکت نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو بھلا کر اتحاد بین المسلمین اور آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کو مضبوط کیا جائے تاکہ آج دنیا میں اسلاموفو کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی ہر ممکن کوشش کی ہے اور ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

آرمی اسکول آف میوزک کے بینڈ نے ملی نعموں کی دھنیں پیش کرکے یوم پاکستان پریڈ کی تقریب کا آغاز کیا۔شکر پڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں قومی علم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور 105 فیلڈ ریجمنٹ نے قومی علم کو سلامی دی۔

تقریب میں بری فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امیتاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی ہلال امیتاز (ملٹری)، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ہلال امتیاز (ملٹری) تشریف لائے۔

بعد ازاں روایتی بگل بجا کر یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد کا اعلان کیا گیا جو خصوصی لال بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔بعدازاں پریڈ نے مہمان خصوصی صدر مملکت کو صدر سلامی پیش کی اور قومی ترانا سنایا گیا۔

قومی ترانے کے بعد قرآنی آیات کی تلاوت کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔مسلح افواج کی مشترکہ یوم پاکستان پریڈ کے پریڈ کمانڈر نے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر علوی سے پریڈ کے معائنے کی درخواست کی۔

مشہور خبریں۔

بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا ہے:بھارتی میڈیا

?️ 14 ستمبر 2025بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا

بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

?️ 4 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے

نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے

پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل

?️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی

اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا: سابق صیہونی وزیر جنگ

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اور سابق عہدیداروں نے ایک کے بعد دیگرے ایسے

اسرائیل کا این پی ٹی میں شامل نہ ہونا عالمی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے:شام

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں شام کے

عمران خان عید کے بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی تفصیلات کے مطابق پاکستا کے وزیر اعظم

ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے