سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو گردے کی تکلیف کے باعث والٹر ریڈز ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اب انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ گردے کے مسئلے کے مزید معائنے کے لیے آسٹن کو دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اس تنظیم نے اس کے فوراً بعد اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع نے اپنی ذمہ داریاں اور اختیارات اپنی نائب کیتھلین ہکس کو منتقل کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار
پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹن کو ہسپتال سے کب چھٹی ملے گی ،اس کا صحیح وقت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے دسمبر کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ آسٹن کو معمول کے طبی طریقہ کار سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
تاہم چند روز بعد امریکی وزیر دفاع کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے باضابطہ طور پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ آسٹن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کا اس ملک کی فوج کے بارے میں اہم اعتراف
واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ کے صدر سے بھی آسٹن کی بیماری کو چھپانے پر بڑے پیمانے پر تنقید اور رد عمل سامنے آیا۔
مشہور خبریں۔
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
جولائی
سوڈان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے اسرائیل-سوڈان تعلقات کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا
اپریل
چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟
اگست
20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان
فروری
انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، یونین کونسل7 کیماڑی کے ریٹرننگ افسر معطل
مارچ
وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
فروری
کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف
فروری
اسرائیل کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں
ستمبر