?️
سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان حکومت کے سابق نمائندے غلام اسحاقوزی کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کی منتقلی کو غیر منصفانہ قرار دیا اور فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل طالبان کو افغانستان کی نشست کی منتقلی کے التوا پر اس تنظیم کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کی جانب سے منظوری کی توثیق کی اور اس طرح سابق افغان حکومت کے نمائندے غلام اسحاق زئی اس نشست پر برقرار رہیں گے، جس کے بعد طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ طالبان افغانستان کے حکمران کی حیثیت سے اقوام متحدہ میں اس ملک کے لوگوں کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی کرسی ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دی گئی ہے جس کا مرکز سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اقدام افغان عوام کے جائز حقوق سے دستبردار ی ہے، درایں اثنا افغان میڈیا نے آج (منگل) کو روئٹرز نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل افغانستان اور میانمار کی حکومتوں کے بارے میں ایک قرارداد جاری کی جس کے مطابق محمد اشرف غنی کی قیادت میں سابق افغان حکومت کے نمائندے غلام اسحاق زئی افغانستان کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے ایلچی غلام اسحاق زئی نے اقوام متحدہ کے فیصلے کے جواب میں ٹویٹر پر لکھا کہ افغانستان کا قومی ترنگا جھنڈا ہمیشہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں لہرایا جائے گا،ادھر طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان احمد اللہ واثق نے ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کی نشست ایک ایسے شخص کو سونپ دی ہے جو ملک کی نمائندگی نہیں کرتالہذا یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔
مشہور خبریں۔
گورنر پنجاب سے علما کرام کی ملاقات، محرم الحرام میں امن و امان پر تبادلہ خیال
?️ 2 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے مختلف مکاتبِ فکر
جولائی
نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں
مارچ
امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی
فروری
کیا واشنگٹن یمن میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے متعلقہ مذاکرات کے
اپریل
صیہونی قابض سیاستدان ایک دوسرے کے دست بہ گریباں
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید
ستمبر
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری
دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرے کا سامنا:اقوام متحدہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے نیویارک میں جوہری ہتھیاروں کے
اگست
شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی
?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں
نومبر