وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔اہم تعیناتیوں پر تقرری کی سمری پر اسٹیک ہولڈرز میں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج کے 5  سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیر اعظم شہباز شریف تمام ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔

سربراہ پاک فوج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے،وزیر اعظم اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔وزارت دفاع کی طرف سے سمری آج وزیر اعظم ہاؤس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

وزیر داخلہ نے جیونیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے،آرمی چیف کی تقرری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔راولپنڈی میں تحریک انصاف کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا،یہ لانگ مارچ نہیں،رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری ہے،ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا نام جلد سامنے آجائے گا،وزیراعظم تعیناتی پر اتفاق رائے حاصل کرچکے،بس پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے،اندازوں پربات کرکے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

عراقی وزیراعظم کا ایران-امریکہ مذاکرات پر نیا موقف

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایران اور امریکہ

جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین

سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بنیادی وجہ؟ ماہرین کا اہم انکشاف

?️ 29 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں)کیا سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بڑی وجہ ہے

یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے

خدا کی قسم یمن میں سعودیوں اور اماراتی عوام کا غرور کچل دیا گیا: سید عبدالملک الحوثی

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:  یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی

ونزوئلا 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ کو فراہم کرے گا:ٹرمپ

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ونزوئلا 30 سے 50

فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے: حماس

?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ہفتہ کو شیخ

عمران خان ’طاقتوروں‘ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کو تیار

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے