?️
سچ خبریں:امریکی پریسبیٹیرین چرچ نے ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو ایک نسل پرست حکومت قرار دیا جو فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
کرسچن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ پریسبیٹیرین چرچ آف امریکہ نے اسرائیل کی غاصب حکومت کو ایک نسل پرست ریاست کے طور پر متعارف کرایا ہے، پریسبیٹیرین چرچ آف امریکہ کی انٹرنیشنل پارٹنرشپ کمیٹی نے بھاری اکثریت سے ووٹ دیا کہ فلسطینی عوام کے حوالے سے اسرائیل کے قوانین، پالیسیاں اور طرز عمل نسل پرستی کی بین الاقوامی قانونی تعریف کے مطابق ہیں کیونکہ نسل پرستانہ غیر انسانی طریقوں کے ذریعے فلسطینیوں کو منظم طریقے سے مظلوم بنایا جاتا ہے۔
یروشلم پوسٹ اخبار کے مطابق یہ چرچ اگلے سال سے یوم نکبت کی مناسبت سے شروع ہونے والی ایک تقریب کا انعقاد کرے گا جو ہر سال 15 مئی کو 1948 میں فلسطین پر قبضے کی برسی کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے، توقع ہے کہ امریکہ کی مذہبی اتھارٹی کی 225ویں جنرل اسمبلی میں اس حکومت کے قبضے کی شدید مذمت کرنے والی مزید دو قراردادیں منظور کی جائیں گی۔
پریسبیٹیرین چرچ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے قوانین کے دو سیٹ ہیں، پہلا بالادست اور دوسرا جابرانہ نیز اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی زمین اور پانی یہودی بستیوں کے استعمال کے لیے چوری کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کو آزادی سے جینے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد الاقصی میں حاضری
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کی موجودگی نے صیہونی حکومت
مارچ
جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں
مارچ
صیہونی قیدیوں کے بارے میں صیہونی انتہاپسند وزیر کی خوش فہمی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے اس
فروری
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین
جون
سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) تمام سرکاری شعبے کی جامعات کو خودانحصار اور پائیدار
اکتوبر
اثاثوں اور زمین الاٹمنٹ کیس، نیب کی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز
?️ 2 نومبر 2022ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں
نومبر
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون