پاک بھارت کشیدگی: صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال زیربحث آئے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا۔

اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اور قومی اسمبلی میں موجود عوامی نمائندے حکومت کو لائحہ عمل بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے قریب سیاحتی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے فوری بعد بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔

اس کے بعد نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان سے تعلقات میں کمی کا اعلان کیا، حملے کی گیدڑ بھبکیاں دیں اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں بھارت کی اشتعال انگیزی پر غور کرنے کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پانی روکنے کو جنگ کے مترادف قرار دیا تھا۔

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے تھے، اس وقت جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے مابین صورتحال شدید کشیدہ ہے۔

اقوام متحدہ، یو این سلامتی کونسل، یورپی یونین، عرب اور ایشائی ممالک بھی پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا شام میں منفی کردار ہے: الشیبانی

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: لندن میں ایک تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،

 کیا اسرائیل کے پاس حماس کو تباہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ؟

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے غزہ کی جنگ کے انجام کے بارے میں

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین کا ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور

کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات

شام کے اتحاد کے خلاف ترکی اور صیہونی حکومت کی ملی بھگت

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: وقت صیہونی حکومت نے شام کی انتشار کی اندرونی صورت حال

نیتن یاہو کے جرمنی کے مختصر دورے کا اختتام

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن

صیہونی سفارت کار نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی سنگین صورتحال کا اعتراف کیا ہے

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایک صیہونی سفارت کار نے ایک بیان میں غزہ جنگ

19 مئی کو میر علی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے