?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے کیے جانے والے دفاعی اقدامات کو مالی طور پر تباہ کن قرار دے دیا،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے صرف ایک رات میں 80 میزائل فائر کیے، جس سے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ گیا۔
ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے تل ابیب کو بھاری مالی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کے مطابق، راہگیری (انٹرسیپشن) آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات اسرائیل کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔
اس انکشاف کی رپورٹ الجزیرہ نے دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ صہیونی وزیر نے بند کمرے کے ایک اجلاس میں کہا کہ ایران کے میزائلوں کو روکنے کے لیے ہر حملے کے ساتھ ہماری لاگت بڑھتی جا رہی ہے، اور یہ صورت حال ہمیں مسلسل دباؤ میں ڈال رہی ہے۔
یہ بیان ایران کی جانب سے اراضیِ اشغالی (اسرائیل) پر کیے گئے حالیہ وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں صہیونی دفاعی نظام کی کئی پرتیں ناکامی کا شکار ہوئیں۔
ادھر، اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایران نے صرف گزشتہ رات دو مختلف وقتوں میں کم از کم 80 میزائل مقبوضہ علاقوں پر داغے۔
رپورٹ کے مطابق، ان حملوں نے نہ صرف صہیونی حکومت کی دفاعی تیاریوں کو بے نقاب کیا، بلکہ اس پر شدید مالی دباؤ بھی ڈال دیا ہے، کیونکہ ہر میزائل کو روکنے کے لیے کروڑوں ڈالر کے اخراجات کیے جا رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بھارتی انتظامیہ نے 15 اگست سے پہلے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
?️ 12 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کے یوم آزادی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں سخت
اگست
وزیر اعظم شہاز شریف کے ساتھ اہم مسئلہ پر مشاورت کریں گے:فواد چوہدری
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اراکین
جولائی
بیروت کے لیے امریکہ کا خطرناک جال
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ ملک کی حالیہ جنگ کے بعد لبنان
مارچ
عراق میں نئے برطانوی سفیر کون ہیں؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے اس وزارت کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ
جون
فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور
اپریل
ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں ہوا۔ شیخ وقاص اکرم
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص
اگست
بن سلمان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا منصوبہ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل
جنوری
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست