?️
غزہ میں طبی بحران، اسرائیل کی رکاوٹ کی وجہ سے لیبارٹری خدمات درہم برہم
فلسطین کی وزارتِ صحت نے غزہ میں شدید طبی بحران کی اطلاعات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے طبی اور لیبارٹری سازوسامان کی آمد کو روکے جانے کے باعث زیادہ تر ضروری اشیاء کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔ وزارتِ صحت نے بتایا کہ تقریباً ۸۴ فیصد لیبارٹری اشیاء میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ طبی استعمال کی دیگر ضروری اشیاء میں کمی ۷۱ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اس صورتحال کے نتیجے میں اہم طبی تجربات، جیسے خون کے جُمنے کے عوامل، گیسز کے تجزیے، مائیکرو بائیولوجی، ٹیومر کی تشخیص، خون کی مطابقت کے ٹیسٹ اور سی بی سی (CBC) ٹیسٹ، تقریباً مکمل طور پر رکنے کے خطرے میں ہیں۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اس بحران سے انتہائی نگہداشت، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی اور نوزائیدہ بچوں کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔
دو ہفتے قبل الشفاء اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابو سلیمہ نے بھی غزہ میں طبی خدمات کے فقدان اور دارو کی کمی کی سنگینی پر تشویش ظاہر کی تھی۔ ان کے مطابق، دو سال سے جاری شدید محاصرے اور طبی اشیاء کی آمد میں رکاوٹوں کی وجہ سے ۷۰ فیصد سے زائد اہم ادویات ختم ہو چکی ہیں، اور وبا اور موسمی وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ابو سلیمہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری دباؤ ڈالے تاکہ غزہ میں ادویات اور طبی سازوسامان کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گذرگاہیں کھولنے میں تاخیر جاری رہی تو اس کے نتیجے میں بچوں اور بزرگوں سمیت مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں طبی عملہ انتہائی مشکلات کے باوجود خدمات جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اب تک تقریباً ۱,۶۰۰ طبی کارکن شہید ہو چکے ہیں اور سیکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود وہ انسانی ذمہ داری کے تحت اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایپسٹین فائلوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ دباؤ میں ہے
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ انصاف جیفری ایپسٹین کیس
دسمبر
مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید
جولائی
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق
جون
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری
جون
دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے: ترک وزیر داخلہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے واشنگٹن حکومت پر اپنی
اپریل
مکہ معاہدہ ایران یا کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے: ترکی
?️ 8 اگست 2026سچ خبریں:ترکی کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ سعودی
اگست
These Things You Should Know Before Getting Lip Injections
?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے
?️ 14 اگست 2025ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے ایران کی
اگست