?️
ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کے دورۂ بیروت کو لبنانی ماہرین اور صحافیوں نے امریکی دباؤ اور غیر ملکی مداخلت کے مقابلے میں لبنان کے لیے تہران کی واضح حمایت کا پیغام قرار دیا ہے۔
بدھ کو عراق سے بیروت پہنچنے پر لاریجانی کا عوامی سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سڑکوں اور فرودگاہ پر خیرمقدمی بینرز آویزاں تھے، جن میں ایرانی رہبر معظم اور لاریجانی کی تصاویر کے ساتھ خوش آمدید کے الفاظ درج تھے۔
لبنانی سیاسی تجزیہ کار حسن حردان نے ٹی وی چینل "العہد” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایک نہایت حساس وقت میں ہو رہا ہے جب لبنان امریکی دباؤ میں ہے۔ ان کے بقول، لاریجانی کی آمد اس بات کا عندیہ ہے کہ ایران، لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔
صحافی خلیل نصراللہ کے مطابق، لاریجانی کا یہ پیغام کہ "کسی ملک کو بیرون سے لبنان پر اپنے احکام مسلط کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے”، اس دورے کی اصل روح ہے۔ ان کے بقول یہ بیان براہِ راست اس امریکی منصوبے کو چیلنج کرتا ہے جو لبنان پر تھوپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اپنے قیام کے دوران لاریجانی نے لبنانی صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، اور ان کے مصائب کو اپنا مصائب سمجھتا ہے۔
لاریجانی نے زور دیا کہ ایران کسی بھی صورت میں لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، لیکن اگر بیروت اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مدد چاہے تو تہران تیار ہے۔ ان کے مطابق اصل مداخلت امریکیوں کی جانب سے ہوتی ہے، جبکہ ایران خطے کے ممالک کی خودمختاری کا حامی ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ دورہ رسمی سفارتی ملاقاتوں سے بڑھ کر ایک اسٹریٹجک پیغام ہے، جو لبنان کے آزاد فیصلوں کے احترام اور ہر طرح کی بیرونی ڈکٹیشن کی مخالفت پر مبنی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق، پاکستان کا تشویش کا اظہار
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب
نومبر
سعودی عرب اور قطر کا اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے عالمی دباؤ کا مطالبہ
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں نے سعودی ولی عہد محمد
دسمبر
ایک مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مطالعاتی مرکز کی ماہانہ رپورٹ میں اعلام کیا گیا
اگست
اماراتی لوگ سرمایہ کاری اور غیر محفوظ متحدہ عرب امارات میں سے ایک کو چن لیں: یمنی تجزیہ کار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ایک یمنی تجزیہ کار نے متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا
فروری
بیویاں نفسیات سے کھیل کر شوہروں کو قابو کرتی ہیں، ندا یاسر
?️ 1 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا
اگست
سویڈن اور ڈنمارک میں نہ رکنے والی قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک دونوں ممالک میں انتہا پسند پولیس کے
اگست