بیویاں نفسیات سے کھیل کر شوہروں کو قابو کرتی ہیں، ندا یاسر

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ جن مردوں کو ’رن مرید‘ کے طعنے دیے جاتے ہیں، دراصل ایسے شوہروں کی بیویاں ان کی نفسیات سے کھیل کر انہیں قابو کرتی ہیں۔

ندا یاسر کے حال ہی میں نشر ہونے والے مارننگ شو میں میاں اور بیوی میں اچھے تعلقات کس طرح برقرار رکھے جائیں پر گفتگو کی گئی، جہاں میزبان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام میں شامل نفیساتی ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ عام طور پر مرد حضرات کو گھریلو کام کرنے کی عادت نہیں ہوتی، اگر ایسے افراد کوئی کام کرنے لگتے ہیں تو انہیں بیویاں طعنے دیتی ہیں۔

ماہر نفسیات کے مطابق مرد سے اگر کسی کے دوران کوئی غلطی ہوجائے تو بیویاں انہیں طعنے دیتی ہیں جب کہ وہ یہ نہیں سوچتیں کہ ان کے پاس گھریلو کام کرنے کی مہارت ہے جو کہ مردوں کے پاس نہیں۔

اسی بات پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بعض بیویاں درست انداز میں کام نہ کرنے پر شوہروں کو طعنے دیتی ہیں اور خواتین کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ تمام کام کر سکیں۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ لیکن خواتین اپنے شوہروں کو سمجھا سکتی ہیں، تاہم وہ انہیں سمجھانے کے بجائے انہیں قابو میں رکھنا چاہتی ہیں۔

ندا یاسر کے مطابق جو شوہر اپنی بیوی کی بات مان رہے ہوتے ہیں یا ان کی ہدایات پر چل رہے ہوتے ہیں تو ان سے متعلق غلط سوچا جاتا ہے، یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سنتا اور مانتا ہے۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ شوہروں سے اپنی بات منوانے کے لیے خواتین ان کی نفسیات سے کھیلتی ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ ان کی ایک جاننے والی خاتون کے شوہر ہر وقت بیوی کے کھانے کی تعریفیں کرتے رہتے تھے، ایک دن وہ ان کے ہاں کھانا کھانے گئے تو انہیں احساس ہوا کہ ان کی بیوی بہت بے ذائقہ کھانا بناتی ہیں لیکن اس باوجود ان کے شوہر ان کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ بے ذائقہ کھانا بنانے کے باوجود بیوی کی تعریفیں کرنے والے شوہر کی بیوی کے کھانے کی عادت نہیں پڑ گئی ہوتی بلکہ بیوی نے ان کی نفسیات سے کھیلا ہوتا ہے، اس لیے وہ بیوی کے کھانے کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق اسی طرح بیویوں کی باتیں ماننے والے، ان کے احکامات پر عمل کرنے والےشوہروں کے نفسیات سے بھی ان کی بیویوں نے کھیلا ہوتا ہے، جس وجہ سے وہ بیویوں کی بات مان رہے ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں)  منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: گولانی کئی قاتلانہ حملوں میں بچ گیا

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا:

شہباز گل کی مریم نواز پر شدید تنقید

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے

یمن کا سعودی عرب کو ریاض کے موجودہ طرز عمل کو جاری رکھنے کے خلاف انتباہ 

?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے ایک واضح بیان میں سعودی

عراق سیاسی بحران کا شکار ہے: العربی الجدید

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    25 جولائی کی شام کو عراقی شیعہ جماعتوں کی

جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں: قطر

?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں: قطر کی اقوام متحدہ میں نمائندے، علیاء بنت احمد بن

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

?️ 1 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیر

یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے بدھ کے روز ایپل اور میٹا پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے