غزہ میں بھوک اور جنگ سے بچوں کی ہلاکتون کے بارے میں اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشاف

غزہ

?️

غزہ میں بھوک اور جنگ سے بچوں کی ہلاکتون کے بارے میں اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشاف
 اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی انسانی صورتحال بدترین بحران کی حد تک پہنچ چکی ہے، جہاں بھوک، محاصرے اور فضائی حملوں نے ہزاروں بچوں کو موت یا معذوری کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
بدھ کو جاری بیان میں لازارینی نے کہا کہ کم از کم 100 بچے غذائی قلت اور بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 40 ہزار سے زائد بچے اسرائیلی بمباری اور فضائی حملوں میں شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق، 17 ہزار سے زیادہ بچے اپنے والدین سے محروم یا خاندان سے جدا زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اور تقریباً 10 لاکھ بچے شدید نفسیاتی صدمے میں مبتلا ہیں اور تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی بے حسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا:
جب بچے مر رہے ہوں یا ان کا مستقبل چھینا جا رہا ہو، تو خاموشی اختیار کرنا جرم ہے۔لازارینی کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف موجودہ نسل بلکہ فلسطینی قوم کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بھی تباہ کر رہی ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں رہائشی علاقوں، اسکولوں، اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور امدادی مراکز کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں، اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مل کر نام نہاد "انسانی ہمدردی کی امداد” کا ڈھانچہ بنایا، جس کے تحت غزہ کے بھوکے اور محتاج شہریوں کو مخصوص مقامات پر بلایا جاتا ہے اور پھر انہی جگہوں پر فائرنگ یا بمباری کی جاتی ہے۔
ان حملوں میں درجنوں فلسطینی براہِ راست تک تیر اندازوں یا ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے موت کا جال قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی ماہرین اور انسانی حقوق کے ادارے ان اقدامات کو واضح تدریجی نسل کشی قرار دیتے ہیں۔ تاہم، دستاویزی ثبوتوں اور رپورٹس کے باوجود، اسرائیلی جرائم کو امریکی سیاسی و فوجی پشت پناہی حاصل ہے اور عالمی برادری کی بے عملی اس المیے کو مزید طول دے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ حنیف عباسی

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے

وزیر اعظم نے وزراء کو سخت بیان بازی سے منع کر دیا

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی

ہم شامی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں:اردگان

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر کا کہنا ہے کہ انقرہ شامی مہاجرین کو ان

جوہری مذاکرات اسرائیلی حملے کے لیے امریکی چال تھی: امریکی خفیہ افسر

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: سابق امریکی نیوی انٹلیجنس افسر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا

تاجیکستان میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع نہیں:وزیر خارجہ

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیتاجکستان کے شہر دو شنبے

برطانوی اخبار نے عدالت میں شہباز شریف کا دفاع کیا

?️ 6 فروری 2021(سچ خبریں) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل

وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں سیاسی کشیدگی

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ ان دنوں اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی

آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے