صیہونیوں کا ایرانی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی کے اڈے قائم کرنے کا دعوی

جاسوسی

?️

سچ خبریں:صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سکیورٹی سروسز ایران کے نزدیک انٹیلی جنس اور جاسوسی کے اڈے قائم کر رہی ہیں۔
صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سکیورٹی سروسز بتدریج ایران کی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی اور انٹیلی جنس کے اڈے قائم کر رہی ہیں،ان ذرائع کے مطابق جو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ذرائع کے قریب ہیں، اس بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے اسرائیل کو تہران کی سرگرمیوں پر مزید کڑی نظر رکھنے اور ایران کے اندر اپنی خفیہ کارروائیاں کرنے کا موقع ملے گا۔

یادرہے کہ Axius نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے حال ہی میں یمنی حملوں کے خلاف دفاعی اقدامات پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا،اسی دوران صیہونی صحافی ایلون بن ڈیوڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات کو اینٹی میزائل سسٹم اور مختلف ریڈار فروخت کرنے پر غور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بین ڈیوڈ نے اپنے ایک کالم میں لکھاکہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی ریڈاروں کی تعیناتی علاقائی فضائی دفاعی صف کا سنگ بنیاد ہو سکتی ہے جن کی تنصیبات کےبعد، ان سسٹمز کو اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کی ابتدائی وارننگ فراہم کرنے اور اسرائیلی فوج کو ایک اہم ابتدائی وارننگ بھیجنے کے لیے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

خطے کا سب سے بڑا ٹائم بم، مغربی جاسوس تنظیموں کا اڈا

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے شام کے الحول کیمپ میں سات مغربی انٹیلی

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ

?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان

یوکرین میں شکست کے بعد مغرب کے خاتمے کی توقع

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   ریاستہائے متحدہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جیفری ینگ نے

6 ہائیکورٹ ججز کا جوڈیشل کونسل کو خط، عدالتی امور میں ایگزیکٹو، ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ججز

ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری

?️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش

حماس کی پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش 

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ پٹی میں

افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کی ملکہ کے تعلقات سے سامعین برہم

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:     برطانوی سرکاری میڈیا بی بی سی کو ٹوئٹر پر

پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید 

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے