پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کرتا ہے، غزہ میں فلسطینی اسرائیل کے بدترین مظالم کا شکار ہیں، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے فلسطین کی صورتحال پر ہوئے غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے مسلط کردہ قحط کے باعث ہنگامی امداد کی فراہمی اشد ضروری ہے۔ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غرہ میں یکطرفہ کارراوئیاں کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں بے گناہ فلسطینوں کو شہید کیا گیا، غزہ میں 60 ہزار کے قریب بچے شہید کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترکیہ اور ایران کے شکر گزار ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے ۔

اسحاق ڈار نے کہا اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں، فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کیلیے اقدامات کرے، اسرائیل کا گریٹر اسرائیل منصوبے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور محفوظ رسائی ممکن بنائی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غزہ سے جبری بیدخلی اور قبضے کا فوری خاتمہ کیا جائے، پاکستان عرب ممالک کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین کے 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہیگ کورٹ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد روکنے کے حوالے سے پابندیاں

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف  نے صیہونی حکومت کے خلاف اہم فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں)  منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے

اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش  کر دی گئی

?️ 5 نومبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان میں اڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

بحرین انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے:الوفاق

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق نے اعلان کیا کہ بحرین انسانی حقوق کا

2025 میں عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے لیکن سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا، سعید غنی کا دعویٰ

?️ 3 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ

چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر

روس کے ساتھ مغرب کی اقتصادی جنگ؛ حالات کس کے حق میں ہیں؟

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً تین سال، چار ماہ اور 26 دن پہلے، روسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے