?️
سچ خبریں:کہا جاتا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کی پیش کی جانے والی تجویز ، جس پر بائیڈن کے ساتھ اس ہفتے بات چیت کی جائے گی، میں ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی ضرورت کے بغیر ایران کو روکنا شامل ہے۔
اس سے قبل صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اس ہفتے ایران مخالف ایک نئے منصوبے کے ساتھ وائٹ ہاؤس جانے والے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری فرار کے مقام تک پہنچنے سے روکے گا،تاہم اب ٹائمز آف اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے میں ایک ایسی حکمت عملی شامل ہے جو امریکہ کی آئی اے ای اے میں واپسی کی ضرورت کو ختم کرتی ہے اور اس کے باجود ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی سرگرمیوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
صہیونی حکومت کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیاکہ جب ہم نے اس منصوبے پر بحث شروع کی تو 2015 کے ایٹمی معاہدے کی واپسی ناگزیر معلوم ہوتی تھی لیکن اب وقت گزرنے اور ایرانی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ یہ مسئلہ بہت کم یقینی ہے اور ہماری رائے میں یہ بھی ممکن ہے کہ ایٹمی معاہدے میں واپس نہ جائیں، ذرائع نے دعویٰ کیاکہ معاہدے میں واپس آنا اب مفید نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بینیٹ رواں ہفتے منگل کو واشنگٹن کا سفر کرنے والے ہیں جہاں وہ جمعرات کو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کریں گے،اس سے قبل انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ ہم ایک اعلی توجہ اور شراکت داری کے نقطہ نظر کے ساتھ وائٹ ہاؤس جا رہے ہیں، ایک نقطہ نظر جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی جیسے ایران کے منفی اقدامات کو روکنا ہے نیز ایران کو ایک ایٹمی طاقت بننے سے بھی روکنا ہے۔
اس سے قبل ایران کے لیے امریکی خصوصی نمائندے رابرٹ مالی نے جوہری معاہدے کی صورتحال کو بڑا سوالیہ نشان قرار دیا اور ویانا مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکی کاروائی کے دو ممکنہ اختیارات کی بات کی، ان کے مطابق ایک تجویز یہ ہے کہ واشنگٹن اور تہران مکمل طور پر ایک علیحدہ معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے موجودہ معاہدے سے مختلف پیرامیٹرز ہوں گے،دوسرا معاملہ یورپی اتحادیوں کے تعاون سے سزا دینے والے اقدامات کا ایک سلسلہ ہے۔


مشہور خبریں۔
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
لاہور: عدالت کا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 27 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم
نومبر
کابل دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 50
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے مغرب میں واقع علاقے سرکاریز
اگست
شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی
جولائی
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
بائیڈن حکومت کو انصار اللہ کے مقابل میں جغرافیائی شکست کا سامنا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنے ایک مضمون میں یمن کے
جنوری
مریم نواز کی ٹیکنِیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات
?️ 22 ستمبر 2025بہاولنگر (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل
ستمبر
اسرائیلی حکومت نے بارسلونا کے میئر کے داخلے پر پابندی عائد کی
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت داخلہ کے آبادی اور امیگریشن کے ادارے نے
اگست