نیشنل کانفرنس کی حکومت سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے: روح اللہ مہدی

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے اوروہ سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتدار میں ایک سال مکمل ہونے کو ہے، سیاسی محاذ پر جو کچھ کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، عزم دکھانے کی ضرورت تھی لیکن میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ اب تک نہیں دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا چاہیے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ اگر لوگ مطمئن ہیں تو میں مطمئن ہوں۔ اگر لوگ سوال پوچھیں تو ان کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ خامیاں کہاں ہیں۔

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے معاملے پر روح اللہ مہدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد لوگوں سے چھینے گئے حقوق بحال کرنے کا اس کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ لوگ بے اختیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کو کمزورکرنے کے لئے بی جے پی کے اقدامات آج بھی جاری ہیں۔روح اللہ مہدی نے حکومت اور اسمبلی اسپیکر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جنہیں 8 ستمبر کو ضلع ڈوڈہ میں گرفتارکیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یمنی فوج کا اماراتی آپریشنل روم پر میزائل حملہ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی یمن میں

اپوزیشن ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کے لئے تیار رہے: فردوس عاشق اعوان

?️ 13 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے

بائیڈن کی حماقت یوکرین میں جنگ کا سبب بنی: ٹرمپ

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک

حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ

جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک

ہم کورونا کے خاتمے کے قریب ہیں: عالمی ادارہ صحت

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے

طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا

موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے