نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے 4 امیدوار میدان میں آگئے

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، 4 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے ہیں اور آج شام کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل افریدی، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، مسلم لیگ (ن) کے سردار جہان اور جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمٰن کے کاغذات جمع کروادیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی کا انتخاب کیا جائے گا۔

نئے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پی ٹی آئی کا 90 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ پلڑا بھاری ہے جب کہ وزارت اعلیٰ کے لیے 73 ارکان کی حمایت درکا ہے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

قبل ازیں، ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج (11 اکتوبر) کی دوپہر ڈھائی بجے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا کہ آئین و قانون کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تمام معاملے کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

خیبرپختونخوا کے نئے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔

سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں بحثیت معاون خصوصی برائے موصلات ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

تاہم، گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم بنایا گیا تھا، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ آنے والے مہینوں میں ہم پر حملہ کرے گا: میکرون

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں:ایمانوئل میکرون، صدراعظم فرانسہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ

مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل

?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ

پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

?️ 26 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ

بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جس

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی

طالبان کو ماسکو کا مشورہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو کی خارجہ پالیسی

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

حزب اللہ نے FPV ڈرون سے اسرائیل کے ریڈار سسٹمز کو کیسے مفلوج کیا؟

?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:حزب اللہ کے جنگجوؤں نے حالیہ جنگ میں بڑے پیمانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے