?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے اوروہ سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتدار میں ایک سال مکمل ہونے کو ہے، سیاسی محاذ پر جو کچھ کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، عزم دکھانے کی ضرورت تھی لیکن میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ اب تک نہیں دکھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا چاہیے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ اگر لوگ مطمئن ہیں تو میں مطمئن ہوں۔ اگر لوگ سوال پوچھیں تو ان کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ خامیاں کہاں ہیں۔
جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے معاملے پر روح اللہ مہدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد لوگوں سے چھینے گئے حقوق بحال کرنے کا اس کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ لوگ بے اختیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کو کمزورکرنے کے لئے بی جے پی کے اقدامات آج بھی جاری ہیں۔روح اللہ مہدی نے حکومت اور اسمبلی اسپیکر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جنہیں 8 ستمبر کو ضلع ڈوڈہ میں گرفتارکیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کا دعویٰ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ
دسمبر
تیونس کے انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر فلسطین کی آزادی کا نعرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اپنے انقلاب کی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر، جس
جنوری
مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی
?️ 16 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سجل علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ
جنوری
صارفین اب ٹوئٹر کے ذریعہ بھی پیسے کما سکیں گے
?️ 4 ستمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر
ستمبر
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے
?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف
ستمبر
پوتن: دنیا میں طاقت کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت دنیا
دسمبر
عراقی وزارت عظمیٰ کے لیے انتخاب لڑنے پر مالکی کا موقف
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: نوری المالکی، سابق وزیراعظم عراق اور ریاستِ قانون اتحاد
فروری
پالیسی کی خامیاں، معاشی رکاوٹیں ’فائیو جی‘ کے اجرا کے منصوبوں پر اثر انداز
?️ 30 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے
نومبر