?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ عدالت کی نائب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتی کارروائیوں کو نہیں روک سکیں گے۔
امریکہ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی شہریوں کے خلاف اس عدالت کی قانونی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
الجزیرہ کے مطابق، مارکو روبیو نے کہا کہ ان پابندیوں کے تحت عالمی فوجداری عدالت کے ساتھ ہر قسم کے لین دین پر پابندی عائد ہوگی، اس کے مالی وسائل کو نشانہ بنایا جائے گا اور امریکہ کے خلاف کارروائی کرنے کی اس کی صلاحیت کو کمزور کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے اتحادیوں، بشمول عدالت کے رکن ممالک، سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس ادارے کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کریں، خصوصاً وہ ممالک جو اپنی سلامتی کے لیے امریکہ پر انحصار کرتے ہیں۔
روبیو نے خبردار کیا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت کو قابو میں نہ رکھا گیا تو امریکہ اسے ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
عالمی فوجداری عدالت کا ردعمل
امریکی اقدام کے ردعمل میں عالمی فوجداری عدالت کی نائب پراسیکیوٹر نزهت شمیم خان نے ان پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عدالت کی سرگرمیوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نزهت شمیم خان نے دی ہیگ میں خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی اور ایک آزاد عدالتی ادارے کی سرگرمیوں کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالت تمام مقدمات، تحقیقات اور قانونی کارروائیوں میں اپنا کام جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
سقوطِ کابل سے لے کر اب تک امریکی سفارت کار کی ان کہی کہانیاں
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمی خلیل
اگست
مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے
جولائی
عمران خان کل بھی ہمارے لیڈر تھے آج بھی ہیں
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین
مئی
بالی ووڈ سپر اسٹار کو سانپ نے کاٹ لیا
?️ 26 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اور معروف سپر اسٹار سلمان خان
دسمبر
صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا
مئی
ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ چکی ہے:ترک صدر
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں
مارچ
پاکستان امیروں سے ٹیکس وصول کرے اورغریبوں کو تحفظ دے، سربراہ آئی ایم ایف
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
ستمبر