مودی حکومت نے کشتواڑ میں پرامن مظاہرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کردیے

🗓️

جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے پانچ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یواے پی اے) تک مقدمات درج کردیے جنہوں نے بھارت کے نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کی طرف سے مقامی آبی وسائل کے استحصال کے خلاف احتجاج میں شرکت کی تھی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں ان ظالمانہ قوانین کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی اور اسے پرامن اختلاف رائے کو دبانے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال قراردیا۔

انہوں نے نو منتخب حکومت پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے خلاف ایسے قوانین کے بلاجواز استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔محبوبہ مفتی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف معمولی الزامات پر پی ایس اے اور یواے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ تازہ ترین واقعات حیران کن ہیں کیونکہ لوگوں کو نو منتخب حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ انہوں نے نئی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے تاکہ جائز خدشات کا اظہار کرنے والے شہریوں کے خلاف کالے قوانین کے اندھا دھند استعمال کو روکا جا سکے۔قابض حکام نے پی ایس اے کے نفاذ کادفاع کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے نوجوان امن عامہ کے لیے خطرہ ہیں۔

دریں اثناء ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ نے مزید 22افراد کی قریبی نگرانی کا حکم دیا ہے جو بقول ان کے علاقے میں اہم بھارتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لانگ ٹرم میں جو لوگ بے گھرہوئے ہیں،ان کے لیے بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔قمر جاوید باجوہ

🗓️ 11 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

8 ماہ بعد غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت آگیا ہے: عباس

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں

وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار

🗓️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں

سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی

🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واڈا

رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کی غیرمعمولی جنگ اور وحشیانہ حملوں،

تل ابیب کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے پر مصری صارفین میں غم وغصہ کی لہر

🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:مصر ایئرلائن نے پہلی بار تل ابیب بین گوریون ہوائی اڈے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

🗓️ 23 مارچ 2023سری نگر: (سچ خبریں) نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے