?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان آج ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں غیرملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، اس دوران مسلح افواج کی پریڈ ہوئی، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے، آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، قومی پرچم کو سلامی دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کی آمد پر چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، صدر مملکت آصف زرداری روایتی بگھی میں تقریب میں پہنچے، جس کا بگل بجا کر اعلان کیا گیا، صدر مملکت نے استقبالیہ کمیٹی کے ارکان سے مصافحہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان سٹیج پر موجود رہے، یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرکے دشمن پر لرزہ طاری کردیا، پاک فضائیہ کی شیر دل فارمیشن نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، جے 10 سی، میراج طیاروں کے ذریعے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں، لاکھوں قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا، شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولے، ان شا اللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے، جو طاقتور اور ترقی یافتہ ہو، شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، ہم باحوصلہ قوم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابھرتی قوم سے جوہری طاقت تک کا سفر استقامت اور مضبوط عزم سے طے ہوا، ہمارا سفر ختم نہیں ہوا، ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے، وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940ء تاریخ کا وہ لمحہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی، اللہ کے فضل سے قوم جمہوریت اور اسلام کے اصولوں کے تحت ترقی منازل طے کررہی ہے، پاکستان اپنے جمہوری اداروں اور شہریوں کی فلاح و بہود کےلئے پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کو یکاترنبرگ میں
مارچ
جنسی اسکینڈلز کی وجہ سے اینگلیکن چرچ کے سربراہ کا استعفیٰ
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: اینجلیکن چرچ کے سربراہ آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی
نومبر
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی
اپریل
امریکہ حکومتی بندش کے جال میں؛ فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکل
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی خزانے کے سکریٹری اسکاٹ بسنت نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وفاقی
جولائی
اسرائیل اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی جانب سے صیہونیوں کی نقل مکانی کرنے کرنے کی
جولائی