اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے جنگ ممکن ہے: پاکستان کا انتباہ

اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے جنگ ممکن ہے: پاکستان کا انتباہ

?️

سچ خبریں:پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہوئے تو پاکستان فوجی آپشن کو خارج از امکان نہیں سمجھتا، مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں قطر اور ترکی کی ثالثی سے جاری ہے۔

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر کابل کے ساتھ جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اسلام آباد اور طالبان حکومت کے درمیان جنگ کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت امن کی راہ ہموار کرے گی۔

آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان ہونے والے موجودہ مذاکرات سرحدی بحران کے حل کے لیے آخری موقع ہیں۔ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے، تو فوجی کارروائی کا آپشن ختم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش

انہوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی عوام کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، اور انہی کی بیداری کی بدولت ہم سکون سے سوتے ہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اکتوبر کے اوائل میں سرحدی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں، قطر اور ترکی کی ثالثی سے دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی قائم ہوئی۔
فی الحال، مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری ہے تاکہ سرحدی نگرانی کے طریقہ کار اور آئندہ جھڑپوں کی روک تھام پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

پاکستانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ افغان طالبان کے بعض جنگجو گروہ، تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے ساتھ مل کر اور بھارت کی حمایت سے پاکستانی سرزمین پر حملے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کے مطابق، جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے ہیں ، تاہم طالبان نے اس اعداد و شمار کی تردید کی ہے۔

خواجہ آصف نے کابل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چالیس برس تک پاکستان نے افغان عوام کی میزبانی کی، مگر آج وہی ہمارے خلاف اقدامات کر رہے ہیں لیکن اگر بات چیت کا دروازہ بند ہو گیا تو جنگ ناگزیر ہوگی۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ استنبول میں جاری بات چیت کا مقصد ایک قابلِ اعتماد سرحدی نگرانی کا نظام قائم کرنا ہے تاکہ مسلح گروہوں کی دراندازی روکی جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے

دوسری جانب، طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح‌الله مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور کسی بھی طرح کی دشمنی کے بجائے تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی موجودگی کی وجہ سے یوروویزن تباہی کے دہانے پر ہے: امریکی میڈیا

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صحافی اور یورپین امور کے ماہر ڈیو کیٹنگ نے

ٹرمپ کا میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان 

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں

کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے: فواد چوہدری

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن سے وابستہ کمپنی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی

کیا امریکہ مشرق وسطی سے نکلے گا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے

کیا امریکہ اور پورپ یمن پر حملہ کر سکتے ہیں؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا کہ بحیرہ احمر سے تجارتی

حزب اللہ کے طاقتور میزائلوں کے سامنے ایک بار پھر گنبد آہنی ناکام

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:گزشتہ شب حزب اللہ نے تل ابیب پر ایک تباہ کن

معصوم کشمیریوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت قابل مذمت،شہدا ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ، حریت رہنما مشتاق احمد بٹ

?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے